صنعتکاروں نے 7 فیصدپالیسی ریٹ ناکافی قرار دے دیا، 4 فیصد کرنے کا مطالبہ

کرونا کی موجودگی اور سنگین معاشی بحران کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی انتہائی ضروری ہے، عبدالہادی

منگل 24 نومبر 2020 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ 7 فیصد پر برقرار رکھنے کو ناکافی قرار یتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پالیسی ریٹ 4 فیصد تک لایا جائے کیونکہ کرونا کی جان لیوا وبا کی موجودگی اور ملک میں جاری سنگین معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی انتہائی ضروری ہے لہٰذا پالیسی ریٹ کم ازکم 4 سے 4.5 فیصد کیا جائے تاکہ کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو بلارکاوٹ جاری رکھنے میں مدد مل سکے۔

عبدالہادی نے منگل کو جاری ایک بیان میںکہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پالیسی ریٹ بہت زیادہ ہے۔ بنگلہ دیش میں پالیسی ریٹ 4 فیصد اور بھارت میں 4.50 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 7 فیصد ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

برآ مدکنندگان کو مسابقت کے قابل بنا نے کے لیے پالیسی ریٹ میں کمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی خطے کے دیگر ممالک کی طرح پالیسی ریٹ 2.50 فیصد کم کے 4 سے 4.50 فیصد تک لایا جائے جس سے پاکستانی برآمدکنندگان کو عالمی منڈیوں میں قیمتوں کی دوڑ کا باآسانی مقابلہ کر سکیں گے کیونکہ پالیسی ریٹ جتنا کم ہو گا اتنا ہی زیادہ صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، تجارتی خسارہ کم ہو گا نیز زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔

صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی برآمدکنندگان کو خطے کے دیگر ممالک کے برآمدکنندگان کے برابر کاروباری مواقع فرہم کیے جائیں۔ ملکی برآمدات اگلے 2 سالوں میں 40 ارب ڈالر تک لے جانا مشکل کام نہیں۔ کورونا کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کو چین، بنگلہ دیش، بھارت کے منسوخ شدہ برآمدی آرڈرز ملنا شروع ہوگئے ہیں جس کا ہمیں بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ