گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران خدمات اورصنعتی سیکٹر میں اضافہ جبکہ زرعی شعبہ سکڑگیا،ورلڈبینک

مجموعی معیشت میں خدمات سیکٹرمیں12.8 اورصنعتی سیکٹرمیں1.6فیصداضافہ جبکہ زرعی سیکٹر14.4فیصد کم ہوگیا، رپورٹ

پیر 30 نومبر 2020 12:47

گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران خدمات اورصنعتی سیکٹر میں اضافہ جبکہ زرعی شعبہ سکڑگیا،ورلڈبینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ورلڈ بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہاہے کہ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں خدمات کے شعبہ میں 12.8 فیصد اورصنعتی شعبہ میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ قومی معیشت کے اہم ستون زرعی شعبہ کا معیشت میں حصہ 14.4 فیصد کم ہوا ہے ۔ ورلڈ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 1960 کی دہائی میں خدمات کا شعبہ مجموعی قومی معیشت میں 44.5 فیصد، صنعت 17.7 فیصد اور زراعت کا حصہ 37.8 فیصد تھا۔

1970 کی دہائی میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 4.1 فیصد کے اضافہ سے 48.6 فیصد تک بڑھ گیا، اسی طرح صنعتی شعبہ کا حصہ بھی 2.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 20.6 فیصد تک پہنچ گیا تاہم زراعت کے شعبہ کا حصہ 7فیصد کم ہوکر 30.8 فیصد تک آگیا۔ 1980 کی دہائی میں بھی خدمات اور صنعت کے شعبوں کا حصہ بالترتیب 5 فیصد اور 0.2 اضافہ سے 53.6 فیصد اور 20.8 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ زرعی شعبہ کا حصہ مزید 5.2 فیصد کم ہوکر 25.6 فیصد تک آگیا۔

(جاری ہے)

1990 کی دہائی کے دوران بھی اسی طرح کے اعداد وشمار سامنے آئے ، اس دوران خدمات اور صنعت کے شعبے کا حصہ بڑھ گیا تاہم زرعی شعبہ کے حصے میں کمی آئی۔ 2000 کی دہائی میں اس رجحان میں تھوڑی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران خدمات کے شعبہ کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھ کر 57.9 فیصد تک پہنچ گیا تاہم صنعت اور زراعت کے شعبوں کے حصوں میں کمی ہوئی۔ صنعت کا حصہ 19.1 فیصد اور زراعت کے شعبہ کا حصہ 23 فیصد تک سکڑ گیا۔

سال 2010 تا 2019 کے دوران خدمات کے شعبہ کا حصہ 57.3 فیصد، صنعتی شعبہ کا حصہ 19.3 فیصد اور زرعی شعبہ کا حصہ23.4 فیصد رہا۔ اس طرح گزشتہ 60 سال کے عرصہ میں مجموعی قومی معیشت میں خدمات کے شعبہ کے حصہ میں 12.8 فیصد اور صنعتی شعبہ کے حصہ میں 1.6فیصد اضافہ ہوا جبکہ زرعی شعبہ کے حصہ میں 14.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ