تجارتی نمائشیں منعقد کر کے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر طور پر بحال کیا جا سکتا ہے ، سردار یاسر الیاس خان

منگل 23 فروری 2021 16:57

تجارتی نمائشیں منعقد کر کے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر طور پر بحال کیا جا سکتا ہے ، سردار یاسر الیاس خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ تجارتی نمائشیں منعقد کر کے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر طور پر بحال کیا جا سکتا ہے ،چیمبر بھی جلد اسلام آباد کی مارکیٹ ایسوسی ایشنوں کے تعاون سے ایک شاندار قسم کی شاپنگ فیسٹیول منعقد کرنے کی منصوبہ بند ی کر رہا ہے تا کہ وفاقی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیوں کو تیزی سے بحال کیا جا سکے،کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہوئی ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ تجارتی نمائشوں کے ذریعے ان کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر آئے ہوئے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ٹین مرکز کے نومنتخب عہدیداران کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سردار یاسر الیاس خان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کو حل کرانے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں کا دورہ کر کے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں تا کہ ان کا بہتر حل نکالا جا سکے۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ٹین مرکز کے نومنتخب صدر عابد عباسی اور چیئرمین سید کامران کاکاخیل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا ان کی ایسوسی ایشن ان کوششوں میں چیمبر کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں گذشتہ کئی سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے لہذا چیمبر جی ٹین مرکز سمیت دیگر مارکیٹوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون کرے۔ چیمبر کے نائب صدر عبدالرحمن خان، آل پاکستان انجمن تاجراں کے صدر اجمل بلوچ ، پی ٹی آئی ٹریڈرز کوآرڈینٹر چوہدری ندیم الدین، خالد چوہدری، اظہر امین، اشفاق چٹھہ ، چوہدری عرفان اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجر برادری کے اہم مسائل کو جلد حل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر