ترسیلات میں اضافہ کے ساتھ گردشی قرضہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی تشویشناک ہے،میاں زاہد حسین

بدھ 24 فروری 2021 20:38

ترسیلات میں اضافہ کے ساتھ گردشی قرضہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی تشویشناک ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ترسیلات میں اضافہ کے ساتھ گردشی قرضہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے جو تشویشناک ہے۔

عالمی اداروں کی توقعات کے برعکس ترسیلات میں خوشگوار اضافہ ہو رہا ہے تاہم بجلی کے ٹیرف میں پندرہ فیصد اضافہ کے باوجود موجودہ مالی سال میں گردشہ قرضہ میں 436 ارب روپے کا اضافہ ہو گا جس سے جون کے مہینے کے اختتام تک اسکا کل حجم 2.8 کھرب روپے ہو جائے گا۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے ابتدائی سات ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ستائیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے ابتدائی سات میں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.6 ارب ڈالر تھا جو اب کم ہو کر 1.1 ارب ڈٖالر رہ گیا ہے جبکہ جنوری کے مہینے میں اس میں بارہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔گزشتہ سال جنوری میں 219 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی جو امسال 192.7 ملین ڈالر تک گر گئی ہے۔چین سے آنے والی سرمایہ کاری بیس فیصد کمی کے ساتھ 402.8 ملین ہو گئی ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہدف بجلی آئل اینڈ گیس اور فنانشل سیکٹر رہے ہیں۔پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری عام طور پر جی ڈی پی کا ایک فیصد بھی نہیں ہوتی جبکہ مسابقتی ممالک میں یہ تین فیصد تک ہو جاتی ہے۔سرمایہ کاری میں کمی کی وجوہات میں سرخ فیتہ، پالیسیوں میں با ر بار کی بنیادی تبدیلی، ہنر مند افرادی قوت کی کمی، کمزور انفراسٹرکچر اور توانائی بحران شامل ہیںجس کا حل نکالا جائے کیونکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ملکی امیج، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مسابقت، برآمدات ، محاصل اور روزگار کے لئے اہم ہے۔

انھوں نے مذیدکہا کہ ملک کے شمالی حصوں میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جس نے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔اس سلسلہ کو جتنی جلدی روکا جائے اتناہی ملکی مفاد کے لئے بہترہو گا

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان