آن لائن کاروبار کو فروغ دینے کیلئے آئی سی سی آئی میں 6مارچ کو ای کامرس سمٹ کا انعقاد

ای کامرس کو فروغ دے کر پاکستان تیز رفتار معاشی ترقی حاصل کر سکتا ہے۔ سردار یاسر الیاس خان

جمعہ 5 مارچ 2021 20:49

آن لائن کاروبار کو فروغ دینے کیلئے آئی سی سی آئی میں 6مارچ کو ای کامرس سمٹ کا انعقاد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ آنے والا وقت آن لائن کاروبار کا ہے اور پاکستان میںای کامرس کا مستقبل بہت روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کاروبار ٹھپ ہو گئے تھے لیکن ای کامرس واحد بزنس ماڈل ہے جس نے ان مشکلات حالات میں متاثر کن ترقی حاصل کی۔

انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے آن لائن پلیٹ فارم دراز کے تعاون سے 6مارچ 2021کو چیمبر میں ایک ای کامرس سمٹ منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے تا کہ تاجر برادری کو آن لائن کاروبار شروع کرنے میں معاونت فراہم کی جائے کیونکہ دراز کی ٹیم کاروباری برادری کو ای کامرس کے ذریعے کاروبار کو فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای کامرس سمٹ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور برانڈز کی رجسٹریشن کی جائے گی تا کہ وہ فوری طور پر آن لائن کاروبار شروع کر سکیں۔سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ ای کامرس اس وقت پوری دنیا میں تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں ای کامرس نے تقریبا 3.53 کھرب ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ 2022 میں یہ کاروبار بڑھ کر 6.54 کھرب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کیلئے ای کامرس میں ترقی کرنے کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس کی ترقی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری ادارے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنا کر ای کامرس کو بہتر فروغ دے سکتے ہیں۔ سردار یاسر الیاس خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ای کامرس کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل اکانومی کی طرف پیش رفت کرے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا کہ پے پال سمیت پاکستان میں ای پیمنٹ گیٹ ویز کو اجازت دینے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ایمازون اور ای بے سمیت آن لائن کاروبار کرنے والی دیگر انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان میں آن لائن کاروبار شروع کر سکیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پالیسی اصلاحات کے ذریعے ای کامرس کاروبار کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے تاجربرادری اور طلباء کو ای کامرس سمٹ میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی کیونکہ دراز کی ٹیم ان کو کامیاب آن لائن کاروبار شروع کرنے کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرے گی اور ان کو آن لائن ادائیگیوں کی پالیسیوں اور طریقہ کار کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کرے گی ۔ سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ ای کامرس کی ترقی سے معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا ہوں گے کیونکہ اس سے ملک میں دستاویزی معیشت فروغ پائے گی، ٹیکس کی بنیاد میں اضافہ ہوگا، ٹیکس چوری کے واقعات کم ہوں گے ، ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا جبکہ ملک میں بدعنوانی کم ہو گی اور تمام سرکاری محکموں میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں