حکومت کا آئی ایم ایف کے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لئے سالانہ اربوں کا نقصان کرنے والی212 کمپنیوں میں سے 84کو فروخت بند کرنے کا فیصلے

فیصلہ خوش آئند ہے ،کم نقصان کرنے والے بعض کمپنیوں کو فروخت یا بند کرنے کے بجائے بہتر انتظامیہ اور نگرانی کا اچھا نظام وضع کر کے بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی جائے گی:میاں زاہد حسین

پیر 8 مارچ 2021 21:17

حکومت کا آئی ایم ایف کے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لئے سالانہ اربوں کا نقصان کرنے والی212 کمپنیوں میں سے 84کو فروخت بند کرنے کا فیصلے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لئے سالانہ اربوںروپے کا نقصان کرنے والی212 کمپنیوں میں سے 84کو فروخت یابند کرنے کا فیصلے کر لیا ہے جو خوش آئند ہے۔

کم نقصان کرنے والے بعض کمپنیوں کو فروخت یا بند کرنے کے بجائے بہتر انتظامیہ اور نگرانی کا اچھا نظام وضع کر کے بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی جائے گی ۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ناکام کمپنیوں کی ری سٹرکچرنگ، شفافیت، بہتر مانیٹرنگ اور نجکاری کا معاہدہ کیا ہوا ہے اور اس سلسلہ میں قانون سازی کی یقین دہانی بھی کروائی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ان ناکام کمپنیوںکے اثاثے انیس کھرب روپے کے ہیں، ان سے چار کھرب روپے کا ریونیو حاصل ہورہا ہے جبکہ نقصانات 143 ارب روپے تک ہیں۔سرکاری کمپنیوں میںنو ّے فیصد نقصانات پی آئی اے، ریلوے، بجلی کی کمپنیاں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کر رہی ہیں۔نقصان کا سبب بننے والی کمپنیوں کی اکثریت کو فروخت یا بند کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بعض جنکے نقصانات کم ہیںان کو ری سٹرکچر کیا جا سکتا ہے مگر اس کے لئے سیاسی مفادات کی قربانی دینا ہو گی جس کے لئے کوئی حکومت تیار نہیں ہوتی۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کمپنیوں کو بہتر بنانے کے لئے عالمی اداروں سے متعدد بار معاہدے کئے گئے مگر ان میں نا اہلی، کرپشن، سرمایہ کاری کے فقدان اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جن سرکاری کمپنیوں کو فروخت یا بند نہیں کیا جارہا ان میں انتظامیہ کو تبدیل کر کے نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ما ہرین کو لیاجائے جن میں ایسی کمپنیوںکو کامیابی سے چلانے کا وسیع تجربہ ہو تاکہ ملکی خزانے پر بوجھ کم ہو سکے۔

سرکاری اداروں کی انتظامیہ اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں لا سکتی جب تک انھیں بیوروکریسی اور سیاسی مداخلت سے مکمل تحفظ نہ دیا جائے۔میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ ناکام اداروںکو فروخت یا بند کے عمل کے دوران جو لوگ بے روزگار ہو جائیں گے انکی روزی روٹی کو یقینی بنانے کو بھی منصوبے میں شامل کیا جائی

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب