کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں63ارب75کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس264.48پوائنٹس اضافے سے 29020.48پوائنس پر بند ہوا

پیر 26 مئی 2014 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 28900,28800اور 29000کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں63ارب75کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت14.98فیصدکم جبکہ56.28 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فروخت دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغازایک پوائنٹ کی کمی سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28755پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ،توانائی ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 29040پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس264.48پوائنٹس اضافے سے 29020.48پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے197 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،128کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں63ارب 75 کروڑ80 لاکھ 87 ہزار905 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر69کھرب3ارب 67کروڑ73لاکھ 78 ہزار583 روپے ہوگئی۔پیر کو کاروباری سرگرمیاں11کروڑ89لاکھ 3ہزار560شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں1کروڑ95لاکھ51 ہزار80شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت399.41روپے اضافے سے8460.00 روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت162.50روپے اضافے سے8187.50روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی فلپ مورس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت42.41روپے کمی سے805.90روپے جبکہ اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے440.00روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2 کروڑ47لاکھ20ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے7.95روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں89لاکھ45ہزار شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1روپے 23پیسے اضافے سے26.00روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس179.55پوائنٹس اضافے سے19867.90پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس294.98پوائنٹس اضافے سے45893.73جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس198.78پوائنٹس اضافے سے 21523.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..