پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری

کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ، 69.82فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اور مارکیٹ کے سرمائے میں 84ارب 76کروڑ6لاکھ روپے کا اضافہ

منگل 20 اپریل 2021 21:30

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور خریداری کے باعث تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس486.21پوائنٹس کے اضافے سی45399.78پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 69.82فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 84ارب 76کروڑ6لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 5.45فی صدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیااور ملک میں امن وامان کے حوالے سے جاری کشیدگی میں کمی آنے کے باعث سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی بھرپور خریداری کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئی45557.17پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس486.21پوائنٹس کے اضافے سی45399.78پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سی18532.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس332.51پوائنٹس کے اضافے سے 30863.37پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر401کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 102میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب51ارب63کروڑ36لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب36ارب39کروڑ42لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ568روپے کے اضافے سی9818روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل144.60روپے کے اضافے سی2074روپے ہوگئی جب کہ پریمیئر شوگر26.90روپے کی کمی سی335.60روپے اورمری پٹرولیم19.95روپے کی کمی سی1595.61روپے ہوگئی۔# ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی