راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا

جمعرات 22 اپریل 2021 21:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا جس کا مقصد زمین کو درپیش خطرات جیسے غیر معمولی بارشیں، خشک سالی، زیرزمین پانی کی سطح میں کمی، کاربن گیس اخراج اور پلاسٹک بیگز کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات مز رخسانہ نوید تقریب کی مہمان خصوصی تھی۔

ان کے ہمراہ گرین اینڈ کلین پاکستان اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر عدنا ن مختار، کلین اینڈ گرین راولپنڈی کے راشد مہناس تھے۔ اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس محمد ناصر مرزا، سینئر نائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز ملک، ایگزیکٹو کمیٹی، اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے صدر چیمبر نے وفاقی سیکرٹری کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت چیمبر نے کئی پروگرام شروع کر رکھے ہیں سکولز کالجز میں شجرکاری مہم اور طلبا خاص طور پر بچوں کو درخت لگانے اور ماحول صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ راولپنڈی چیمبر ملک کا واحد چیمبر ہے جسے گرین چیمبر کا درجہ ملا ہے۔ چیمبر بلڈنگ میں سولر سسٹم اوررین واٹر ہاروسٹنگ و ری چارج نظام تنصیب ہے۔

چیمبر کی دو نرسریاں کام کر رہی ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری کو یقین دلایا کہ چیمبر کلین اینڈ گرین منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ معلومات چیمبر کے ساتھ شیئر کی جائیںوفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات مز رخسانہ نے اس موقع پر راولپنڈی چیمبرکا کلین اینڈ گرین سرگرمیوں پر فعال اور موثر کردار کو سراہاانہوں نے کہا کہ حکومت نے کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت پانچ نکاتی پروگرام شروع کر رکھا ہے، ویسٹ مینجمنٹ، ماحول دوست فیول کی درآمد، الیکٹرک کار کا استعمال، ہائیجین، پلاسٹک بیگز پر پابندی اور گرین انڈکس کے تحت شہروں کی درجہ بندی بھی کی جار رہی ہے۔

ملکی سطح پر کلین اینڈ گرین مہم پر نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہر سال سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ دینے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ بلین ٹری سونامی کے بعد ٹین بلین ٹری منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ رین واٹر اینڈ ہاروسٹنگ و ری چارج کا نظام لگانا بہت حوصلہ افزا بات ہے۔ باقی اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنی چایئے۔۔ بعد میں وفاقی سیکرٹری نے چیمبر میں پودا لگایا اور چیمبرعمارت اور سوشل سکیورٹی عمارت میں رین واٹر ری چارج نظام کا معائنہ کیا اور بریفنگ بھی لی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب