بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب کا مذید بوجھ ڈالنے کی تیاری:میاں زاہد حسین

مہنگائی اور بے چینی میں اضافہ ہو گا اور عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی، صنعتی و زرعی پیداوار اور برآمدات متاثر ہونگی

جمعہ 23 اپریل 2021 19:06

بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب کا مذید بوجھ ڈالنے کی تیاری:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے صارفین پر ایک ہزار ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

کرونا وائرس کی وجہ سے عوام پہلے ہی شدید دباؤ کا شکارہیں اور ان پر مذید بوجھ لادنا انکی مالی مشکلات بڑھانے کے مترادف ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کے لئے عوامی سماعت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس دوران فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد کی الیکٹرک سپلائی کمپنیوں نے 676.9 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ سات دیگر ڈسکوز کی جانب سے نرخ بڑھانے کی درخواستوں پر سماعت جلد مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد بجلی کا ٹیرف بڑھایا جائے گا جس سے سرکاری اور نجی شعبہ میں جاری منصوبوں کی لاگت میں زبردست اضافہ ہو جائے گا، صنعتی و زرعی پیداوار اور برآمدات متاثر ہونگی جبکہ عوام کا معیار زندگی مذید گر جائے گا۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ کے اعلامیہ کو نہ تو روک سکتی ہے اور نہ ہی اس میں تاخیر کر سکتی ہے تاہم حکومت اس شعبہ میں سرمایہ کاری اور اصلاحات کے زریعے لائن لاسز اور بجلی چوری کو کم کر کے چار سو ارب روپے سالانہ بچا سکتی ہے۔حکومت فوری طور پر پرانے بجلی گھروں کو بند کرنے،تمام آئی پی پی کو بجلی کی قیمت کم کرنے، ریکوری اوربجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے، چوری کے خاتمے اور چینی سرمایہ کاروں کو قرضے کی واپسی میں رعایت دینے پر راغب کر سکتی ہے جس سے بجلی کے نرخ میں بار بار اضافہ کی ضرورت نہیں پڑے گی جبکہ ان معاملات کو نظر انداز کرنے سے اگلے دو سال میں گردشی قرضہ 4.6 کھرب روپے تک بڑھ جائے گا جس کے نتیجہ میں بجلی کی قیمت کوناقابل یقین حد تک بڑھانا ضروری ہو جائے گاجو ملکی معیشت کو ڈبو دے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ