لاہور چیمبر کی جانب سے پولیس کو کروناسے بچائو کے لیے اشیا کا مزید عطیہ

ہفتہ 8 مئی 2021 20:41

لاہور چیمبر کی جانب سے پولیس کو کروناسے بچائو کے لیے اشیا کا مزید عطیہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے محکمہ پولیس کو کرونا سے بچائو کے لیے حفاظتی اشیاء کا ایک اور عطیہ دیا ہے تاکہ وہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید بہتر خدمات سرانجام دے سکیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے نائب صدر طاہر منظور چودھری کے ہمراہ اشیاء کا عطیہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد نوید ارشاد کے حوالے کیا۔

میاں طارق مصباح اور طاہر منظور چودھری نے کہا کہ پولیس کے جوان فرنٹ لائن فورس ہیں اور کرونا کا پھیلائو روکنے، ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہلے بھی کرونا سے بچائو کے لیے اشیاء و آلات کے عطیات سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن کے حوالے کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا نے پہلے ہی تجارت و معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ ہزاروں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں، اس کا مزید پھیلائو روکنے کے لیے ہر ایک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد نوید ارشاد نے کہا کہ کرونا کی وباکو آسان نہ لیا جائے، ایس او پیز پر بھرپور عمل درآمد کیا جائے تاکہ مزید تباہی رونما نہ ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب