کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں62ارب59کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

جمعہ 27 جون 2014 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء ) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 29200اور 29300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں62ارب59کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.01فیصدکم جبکہ49.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29073پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل،آٹوموبائل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس155.23پوائنٹس اضافے سے29343.76پوائنس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر کو335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے148 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،167کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں62ارب59 کروڑ27 لاکھ7 ہزار442 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب66ارب21کروڑ37لاکھ 59 ہزار404 روپے ہوگئی۔جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں14کروڑ61لاکھ 86ہزار790شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں30لاکھ13ہزار190 شیئرزکم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت484.90روپے اضافے سے484.90 روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت142.70روپے اضافے سے8142.69روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی شیزان انٹرنیشنل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت29.00روپے کمی سے900.00روپے جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت14.83روپے کمی سے914.50روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کولافریج پاک کی سرگرمیاں2کروڑ20لاکھ1ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت38پیسے اضافے سے 16.19 جبکہ غنی آٹوموبائل کی سرگرمیاں1کروڑ17لاکھ35ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت88پیسے اضافے سے1.30روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30 انڈیکس91.62پوائنٹس اضافے سے20153.79پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس212.60پوائنٹس اضافے سے46896.98جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس194.70پوائنٹس اضافے سے 21796.51پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب