ایف پی سی سی آئی کے مطالبے پر کسٹمز، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے ٹریبونلز قائم

وزارت قانون و انصاف نے دونوں ٹریبونلز کے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کے مشکور ہیں، شبیر منشاہ چھرہ

بدھ 9 جون 2021 17:03

ایف پی سی سی آئی کے مطالبے پر کسٹمز، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے ٹریبونلز قائم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ٰایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے کنوینر شبیر منشاء چھرہ نے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے دیرینہ مطالبے پر ٹیکسز اور کسٹمز سے متعلق شکایات کو نمٹانے کے لیے دو مختلف ٹریبونلز کے قیام پر وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جناب گلزار احمد اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹریبونل طویل عرصے سے غیر فعال تھے اور اب ان ٹریبونلز کو فعال کرتے ہوئے ممبران کا تقرر کردیا گیا ہے اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شبیر منشاہ چھرہ نے میڈیا سے کو جاری تفصیلات میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو ٹریبونلزکے لیے ممبران کے تقرر کے لیے خطوط ارسال کیے تھے جس پر مثبت پیش رفت سامنے آئی اور اب ٹریبونلز کے فعال ہونے اور ممبران کی تقرری سے بزنس کمیونٹی کو انصاف مل سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عارف خان کو چیئرمین کسٹمز ایپلٹ ٹریبونل بینچ ون مقرر کیا گیاہے جبکہ عبدالجبار قریشی کو جوڈیشنل ممبر برائے بینچ ون کراچی، ڈاکٹر نوید الحق ممبر بینچ ٹو کراچی، ممتاز حسین ممبر پشاور بینچ اور عبدالظاہر اچکزئی کوئٹہ بینچ کو جوڈیشل ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس سے متعلق تنازعات اور شکایات کے ازالے کے لیے بھی 10رکنی جوڈیشل ممبران کا تقرر کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ ٹریبونلز کے فعال ہونے سے کسٹمز اور سیلز و انکم ٹیکس سے متعلق برق رفتاری سے تنازعات اور شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب