جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مالی سال 2013-14ء کی رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ”صحت سب کے لیے “ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ مفت طبی سہولیات دینے کے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال میں گذشتہ مالی سال (2013-14ء) کے دوران ایمرجنسی اور آوٴٹ ڈور میں 13لاکھ 90ہزار 820 مریض آئے جنہیں صرف ایک روپے کی پرچی کے عوض تمام سہولیات فراہم کی گئیں اور انہیں حکومتی پالیسی کے مطابق 31کروڑ روپے کی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ گذشتہ 365ایام کے دوران آوٴٹ ڈور میں 7لاکھ 98ہزار 7مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ ایمرجنسی میں 5لاکھ 92ہزار 813 مریضوں کو ادویات، آپریشن کا سامان، سی ٹی سکین سمیت تمام تشخیصی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پچھلے 12ماہ کے دوران 14ہزار 190 مریضوں کے ڈائیلسز کیے گئے۔

وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈائیلسز کے مریض کا بعض اوقات ہفتے میں کئی کئی بار ڈائیلسز کرنا پڑتا ہے جس پر خطیر رقم خرچ آتی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گردے کے مریضوں کو یہ سہولت بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہے۔ اس عرصے کے دوران 57 ہزار 946 مریضوں کو داخل کیا گیا اور 63ہزار 965 مختلف نوعیت کے آپریشن کیے گئے۔ علاوہ ازیں 58ہزار 239 سی ٹی سکین، 18ہزار 943 ایم آر آئی ، 13لاکھ 93ہزار 742 لیبارٹری ٹیسٹ، 1لاکھ 70ہزار 277ایکسرے اور 84ہزار 375الٹرا ساوٴنڈ کیے گئے۔

نیز4ہزار 410مریضوں کی گیسٹرو سکوپی اور 552کی نیورو انجیو گرافی کی گئی، 1ہزار 863 مریضوں کے گردوں سے شعاعوں کے ذریعے پتھریاں تحلیل کی گئیں۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کمپیوٹرائزڈ اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو پروگرام شروع کرنے سے کارکردگی میں اضافہ ہواجبکہ ایل جی ایچ صوبے کا واحد شفاخانہ ہے جہاں ایوننگ آوٴٹ ڈور شفٹ سے سرکاری و نیم اداروں کے ملازمین و شہری بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ کو ایسا مثالی شفاخانہ بنادیا جائے گا کہ لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کا خیال بھی ترک کردیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی