آئی ایم ایف کی لٹکتی تلوار کے باوجود عوامی بجٹ پیش کیا گیا، تعمیراتی پیکج میں توسیع ، تمباکواورسامان تعیش پر ٹیکس بڑھایا جائے،پاکستان اکاومی واچ

پرچون فروش کھربوں کا بزنس کر رہے ہیں، ٹیکس لگا یا جائے،موسمیاتی تغیر گردشی قرضہ سے بڑا مسئلہ ہے، مزید رقم مختص کی جائے،بریگیڈیئر(ر) محمد اسلم خان

منگل 15 جون 2021 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈیئر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات کے برعکس عوامی بجٹ پیش کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔حکومت نے موبائل کالز ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ میں ایک سو ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس لے کر درست قدم اٹھایا ہے کیونکہ موجود ہ وباء کے دوران ٹیلی مواصلات پر دارومدار بہت بڑھ کیا ہے۔

تعمیراتی پیکج میں ایک سال کی توسیع کی جائے اورتمباکو چینی والے مشروبات اورسامان تعیش پر ٹیکس مزید بڑھا کر اسکی آمدنی کو موسمیاتی تبدیلی کے مقابلہ اور واٹر سیکورٹی کے لئے استعمال کیا جائے ۔محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تغیر گردشی قرضہ سے بڑا مسئلہ ہے جس سے معیشت کو سالانہ ڈیڑھ کھرب سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے مگر اس پر توجہ کم ہے جو اس شعبہ کے لئے بجٹ میں مختص کردہ سولہ ارب روپے کی رقم سے ظاہر ہے۔

(جاری ہے)

اس مسئلہ کو بھرپور توجہ نہ دی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بجلی کے نرخ میں چھیالیس فیصد اضافہ کا مطالبہ کر رہا ہے جسے تسلیم نہ کیا جائے کیونکہ اس سے معاشی ترقی کا عمل رک جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جسے روکا جائے کیونکہ اس سے کسان کے بجائے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور اب بھی وہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے لولے لنگڑے جواز پیش کر رہے ہیں جنکے خلاف سخت انتظامی کاروائی کی جائے۔

مہنگائی پر قابو پانے سے مرکزی بینک شرح سود مزید کم کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا جس سے کاروباری اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔ملک میں ساٹھ لاکھ دکاندار کھربوں روپے سے زیادہ کی پرچون فروشی کر رہے ہیںجن سے ٹیکس وصول کیا جائے تاکہ ڈائریکٹ ٹیکس میں اضافہ ، ان ڈائرکیٹ ٹیکس میں کمی اور قرضوں پر انحصار کم کر کے کے زریعے غربت پر قابو پایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں