آئندہ6ماہ میں پاکستان کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا،ایس ایم منیر

برآمدات میں اضافے سے تمام صنعتوں کو فائدہ ہونا ہورہا ہے،اکنامی کے انڈیکیٹرز مسلسل مثبت ہورہے ہیں خالدتواب کو دھاندلی سے ہرانے کے پاس ثبوت ہیں، جلدہی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،سرپرست اعلیٰ یو بی جی

بدھ 16 جون 2021 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو وزارت تجارت کے ماتحت ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او) کی جانبداری اوراپنے عہدے سے انصاف نہ کرنے کے حوالے سے خط تحریر کردیا ہے،میں نے وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ ڈی جی ٹی او نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے انتخاب میں یو بی جی کے امیدوار خالدتواب کے حق میں فیصلہ نہ دے کر اپنے آپ کو مشکوک بنالیا ہے بلکہ فیڈریشن پر قابض گروپ کے مفادات کو پورا کرنے کے منصوبے میں شریک ہے ۔

انہوں نے ان خیالات گزشتہ شب یو بی جی کے سیکریٹری اطلاعات مرزااختیار بیگ کی جانب سے یو بی جی لیڈران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یو بی جی کے صدر زبیرطفیل،سیکریٹری جنرل ظفربختاوری،خالدتواب،چوہدری امجد اورمیزبان اختیار بیگ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ملک سہیل حسین،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عارف جیوا،عامرعطا باجوہ، منظورملک،سردار یاسین ملک،عبدالسمیع خان،اکرام راجپوت،نوراحمدخان،شکیل احمدڈھینگڑا،فرخ مظہر،شیخ عمرریحان،صدر کاٹی سلیم الزماں،شاہین الیاس سروانہ،فرحان الرحمان، ارشدجمال،اشتیاق بیگ،عبدالرئوف مختار،زاہد سعید،ممتاز احمد،عمیربیگ،سلمان اسلم،عمران بیگ اوردیگر بھی موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معاشی حالت بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،آئندہ چندماہ میں پاکستان کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا اور ملکی اکنامی مزید بہتر ہوجائے گی ،اکنامی کے انڈیکیٹرز مسلسل مثبت ہورہے ہیں اور جو صنعتیں خسارے سے دوچار تھیں وہ اب منافع کی جانب جانے لگی ہیں اور جلدہی پاکستان کی تمام ہی صنعتیں منافع میں چلی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہصنعتیں منافع بخش پیداواری عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر میں اس وقت بہترین کام جاری ہے اوردیگر سیکٹرز بھی آئندہ چندماہ میں مثبت زون میں آجائیں گے ۔ یو بی جی کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے اقتدار پر دھاندلی سے قابض ہونے والے اب اپنے گھروں کو جانے کی تیاریاں لرلیں،ڈی جی ٹی او خالدتواب کیلئے منتخب صدر کا اعلان کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے لیکن اب ڈی جی ٹی او گرفت میں آئے گا۔

انہوں نے ظفربختاوری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ یو بی جی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں اسی دن سے وہ خیبرپختونخوا اورپنجاب کی ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کے دورے کررہے ہیں،ہم نے آئندہ سال کے ایف پی سی سی آئی الیکشن کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں اور ہم دھاندلیوں کے ٹھیکیداروں کو فرار کا بھی راستہ نہیں دیں گے۔

سیکریٹری جنرل یو بی جی ظفربختاوری نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے ہردروازے پر جاکر ایف پی سی سی آئی میں رواں سال کے الیکشن میں کی جانے والی دھاندلیوں کے بارے میں آگاہ کردیا ہے،اب اسلام آباد کا موسم خالدتواب کے حق میں ہے اور جلد ہی خالدتواب فیڈریشن کی صدارتی کرسی پر بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ زبیرطفیل کی صدارت میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی یو بی جی کے بینرتلے فعال ہوچکی ہے اور آئندہ فیڈریشن الیکشن کیلئے ہماری تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور آنے والے الیکشن میں یو بی جی کامیاب ہوگی۔

خالدتواب نے کہا کہ حیرت تو یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانیو الی دھاندلی کے سبب فیڈریشن چیمبر کی صدارتی کرسی پر قابض شخص کو6ماہ بعد یہ یاد آیا کہ میرا تعلق اس ایسوسی ایشن سے نہیں جس کے تحت میں نے صدارت کا الیکشن لڑا حالانکہ میری اس ایسوسی ایشن سے برسوں پرانی وابستگی ہے جبکہ میری اپنی کمپنی بھی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے لیکن وقت ضائع کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور ڈی جی ٹی او ایسے لوگوں کا ساتھ دے کر اپنے آپ کو متنازعہ بنا چکا ہے ھالانکہ ڈی جی ٹی او خود ہی سندھ ہائیکورٹ کو لکھ کر دے چکا ہے کہ لورالائی چیمبر کی2اور پاک افغان چیمبر کا ایک ووٹ حق رائے دہی کی اہلیت نہیں رکھتے، سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ٹی او کوحکم دیا کہ وہ فوری طور پر فیصلہ کرے مگر ہائیکورٹ کا حکم نہ مان کر ڈی جی ٹی اوتوہین عدالت کا مرتکب ہوچکا ہے۔

تقریب کے میزبان ڈاکٹر اختیار بیگ نے کہا کہ یو بی جی کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ موثر انداز میں رابطوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،یو بی جی کی قیادت نے وفاقی بجٹ برائے 2021-22 پرمضبوط موقف پیش کیا ہے،ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک نے یو بی جی کی نئی قیادت کو جو مشن سونپا ہے اس میں ہم ضرور کامیاب ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان