سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کا شدید بحران، صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل

پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر، متعدد صنعتیں بند پڑی ہیں، برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ،عبدالہادی سائٹ کے صنعتکاروں کی وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی حماد اظہر سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل

ہفتہ 19 جون 2021 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے سائٹ ایریا کی صنعتوں کی گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پیداواری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں اور کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں لہٰذاایس ایس جی سی فوری طور پر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی بحالی یقینی بنائے تاکہ پیدواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جاسکیں۔

عبدالہاد ی نے وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی حماد اظہر سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو ایک ہفتہ سے گیس کی قلت کا سامنا ہے اور اب تو صنعتوں کو گیس کی فراہمی بالکل ہی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے متعدد صنعتیں بند پڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گیس پریشر مسلسل صفر ہے اور ایس ایس جی سی کو بارہا شکایت کے باوجود گیس پریشر کو بہتر نہیں بنایا گیا بلکہ سوئی سدرن گیس نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ گیس پریشر کو بہترکرنے میں مزید2سی3دن لگ سکتے ہیں جوکہ برآمدی آرڈرز کی تکمیل میں خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے سوئی سدرن گیس حکام سے سوال اٹھایا کہ گرمیوں میں گیس فراہمی کا یہ حال ہے تو سردیوں میں گیس بحران کا کیا عالم ہوگا عبدالہادی نے وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی حماد اظہر سے درخواست کی کہ وہ صنعتوں کو مطلوبہ گیس پریشر کے ساتھ گیس بحال کرنے کی ہدایت کریں بصورت دیگر برآمدی شپمنٹ کی بروقت ترسیل ممکن نہیں ہوسکے گی اوراگر برآمدی آرڈرزمنسوخ ہوئے تو تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس پر عائد ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..