پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن رواں سال قائم کر دیا جائیگا ، رانا مشہود احمد خان

جمعہ 18 جولائی 2014 20:50

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء ) صوبائی وزیر تعلیم و قانون رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن رواں سال قائم کر دیا جائیگا ، صوبے میں نالج پارک کمپنی بن چکی ہے ، اسی سال 6سے 7غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس پاکستان لیکر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات میں ملٹی پرپز ہال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ،ایم پی ایز حاجی عمران ظفر ، میجر (ر) معین نواز ، ڈائریکٹر پبلکیشن شیخ رشید احمد ، ڈینز ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حکومت نے ایجوکیشن سیٹ اپ کو اونر شپ کا حساس دیا ، پہلی بار ایجوکیشن میپ بیورو کریسی کی بجائے ماہرین تعلیم بنا رہے ہیں ، صوبائی وزیر تعلیم نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی مدد کیلئے یونیورسٹی آف گجرات اور ادارے کے رضا کاروں کی خدمت کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر میں اب تک آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے 13کروڑ روپے فراہم کیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیزکی مدد کیلئے آج راولپنڈی میں حمزہ شہباز الیون اور شاہد آفریدی الیون میں امدادی میچ کھیلا گیا ، جس کے فی کس 500روپے کے حساب سے سارے ٹکٹ بک گئے ، جب کہ اس طرح ملتان ، فیصل آباد ، لاہور میں بھی امدادی میچز کھیلے جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ 14اگست کوآئی ڈی پیز کی مدد کیلئے واکس کا اہتمام کیا جائیگا ، جس کے شرکاء کو 100روپے فی کس رجسٹریشن فیس جمع کروانا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ٓصوبائی وزیر تعلیم وقانون رانا مشہود احمدخان نے لاء اینڈ آرڈر کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ کے قریبی گاؤں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کاہدف وزیراعظم ہاؤس تھا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوا ز شریف کا ویژن دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے ، شمالی وزیرستان آپریشن میں حصہ لینے والی پاک فوج کے افسر اور جوان ملکی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے میران شاہ سمیت کئی علاقے دہشت گردوں سے کلےئر کروا لیے ہیں ، تا ہم ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال اور مدد کر کے انہیں محب و طن پاکستانی کی حیثیت سے گھروں کو واپس لوٹانے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اس سے قبل یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا ۔ انجینئر عدنان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملٹی پرپز ہال 19130مربع فٹ پر مشتمل ہو گا ، 2منزلہ ہال میں 8سو افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہو گی ، جبکہ اس میں جمنزیم ،باسکٹ بال ، بیڈمنٹن کورٹس بنائے جائیں گے ، ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کا ٹھیکہ 51.296ملین روپے میں میسرز یونائیٹڈ کنسٹرکشن کمپنی کو دیدیا گیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون