اٹلی کے لیے پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 49 فیصد اضافہ

تجارتی سرپلس 30 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے

پیر 2 اگست 2021 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) اٹلی کے لیے پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2020 میں 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وبا ء کے باعث اٹلی کی مارکیٹ شدید متاثر ہے لیکن پاکستانی برآمدات میں معقول اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے کہا کہ تجارتی سرپلس 30 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی ان یورپی ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا سے سب سے زیادہ تباہی آئی ہے۔جنگ عظیم دوم کے بعد سے اطالوی جی ڈی پی 2020 میں سب سے کم یعنی 9.6 فیصد تک ریکارڈ کی گئی جبکہ اٹلی کی غیر یورپی ممالک کے لیے برآمدات میں 14 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

جوہر سلیم نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان وبا سے پیدا ہونے والی مایوس کن صورتحال سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے اور برآمدات کے چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر اس نمو کے اہم محرک ہیں اور تجارتی سرپلس برآمدات میں اضافہ اور درآمدات سکڑنے سے پیدا ہوا ہے۔جوہر سلیم نے کہا کہ یورپی یونین اور اطالوی منڈیوں میں باسمتی کے خصوصی جغرافیائی اشارے (جی آئی)کے حقوق سے متعلق بھارتی جھوٹے دعوے کے باوجود پاکستان نے 37.4 فیصد شیئرز کے ساتھ چاول کی مارکیٹ میں نمایاں پوزیشن برقرار رکھی جبکہ بھارت نے مجموعی درآمد شدہ چاول کا صرف 12 فیصد اٹلی کو سپلائی کیا۔

اٹلی میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں اور مالی سال 2021 میں ترسیلات زر 60 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔مالی سال 20 کے سالانہ اعداد و شمار کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 36 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے مزید کہا کہ اطالوی کمپنیاں توانائی، فوڈ پروسیسنگ، چمڑے، ٹیکسٹائل اور تعمیرات میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

جوہر سلیم نے کہا کہ سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد اطالوی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2 سال کے لیے بین الاقوامی ترقیاتی قانون کی تنظیم کا صدر منتخب ہوا ہے جو پاکستان کے لیے آئی ڈی ایل او کی تکنیکی مدد سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ مختلف کمپنیوں پر پاکستان کے اہم کردار کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ