ایف پی سی سی آئی کو بین الااقوامی معیار کا ادارہ بننانے کا عہد

صدر ایف پی سی سی آئی نے یو بی جی کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

پیر 2 اگست 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے ایف پی سی سی آئی کے مالی معاملات پر من گھڑت اور غلط خبروں کی پر زور تردید کی ہی؛جو کہ یو بی جی کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی وجہ سے ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یو بی جی انتخابات نہیں جیت سکا اور تب سے وہ افواہ سازی، دھوکہ دہی، پراپیگنڈا اور اس امید پر بیکار بیٹھے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ الیکٹیڈ آفس بیئرز بھی کام کرنا چھوڑ دیں گے اور کاروباری برادری کی خدمت سے دور ہو جا ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی سرگرمیوں کے فعال انتظام اور معاشی پالیسی سازی میں مثر تجاویز کے ذریعے پالیسی ساز اداروں میں تمام کاروباری برادری کی مثر وکالت کے زریعے ایف پی سی سی آئی کی موجودہ لیڈر شپ نے پورے ملک کی تاجر برادری کے دل و دماغ جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں ناصر حیات مگوں نے نشاندہی کی کہ یو بی جی اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے مسخ شدہ حقائق اور اعداد و شمار کو سامنے لائے ہیں اور ایف پی سی سی آئی کو بے رحمانہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہی؛جو کہ تاریخی اہمیت کا حامل قومی ادارہ ہے اور کاروباری قیادت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

دیوالیہ پن کے دعوے بے بنیاد ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی پہلے سے کہی زیادہ ترقی کر رہا ہے اور اعلی تجارتی اداروں کے لیے متعین عالمی معیار کے بہترین طریقوں پر چل رہا ہے۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ موجودہ الیکٹیڈعہدیداروں کی طرف سے فراہم کی گئی قیادت نے کرپشن، اقربا پروری اور میرٹ کی نظر اندازی کو ختم کر دیا ہی؛ اس کے برعکس یو بی جی کا 5 سالہ دور ناکامی، اقربا پروری اورکرپشن سے بھر پور تھا۔

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت اس بات پر بہت فخر کرتی ہے کہ انہوں نے یونس ڈھاگا کی مثالی قیادت میں ایک شاندار اور قابل اعتماد پالیسی ایڈوائزری بورڈ قائم کیا ہے اور دستیاب بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ موجودہ منتخب قیادت ایف پی سی سی آئی کے مالی معاملات شفافیت سے چلا رہی ہے اور تمام غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم سطح پر لایا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ریسرچ اور انڈسٹری لیڈرشپ کرداروں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا ئیں گی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان مقاصد کے لیے وسائل فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ