پاکستان ، ترکمانستان کاچار ملکی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو 2017ء تک مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق

جمعرات 7 اگست 2014 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) پاکستان اور ترکمانستان نے چار ملکی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو 2017ء کی مجوزہ تاریخ تک مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے اور اس حوالے سے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ اور وزیر خارجہ راشد میریدوف نے جمعرات کو ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ امور اور علاقائی پیش رفتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کے ویژن ”امن برائے ترقی“ اورپاکستان کے انتہائی قریبی اور توسیعی ہمسائیوں کیساتھ اقتصادی شراکت داری تو مستحکم کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وسطی ایشیاء کے ساتھ پاکستان کے روابط بڑھانے کی پالیسی کا بھی ذکر کیا ۔

بات چیت کے دوران فریقین نے دو طرفہ سیاسی تعلقات کی شاندار سطح پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مربوط کوششوں کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع سے استفادہ پر بھی اتفاق کیا ۔ ملاقات کے دوران تجارت کے فروغ ، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن راہداری کے ذریعے روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا بات چیت کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے مشترکہ گیس منصوبے تاپی پر بالخصوص بات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کو 2017 ء میں تکمیل کی مجوزہ تاریخ تک مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوششوں میں تیزی لائی جائیگی ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خطے میں امن ، استحکام اور اقتصادی ترقی کی کوششوں میں پاکستان کی بھر پور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی شرکت کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر