ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی 30ستمبر کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی ،کمشنر ان لینڈ ریونیو

پیر 13 ستمبر 2021 16:36

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی 30ستمبر کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی ،کمشنر ان لینڈ ریونیو
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2021ء) کمشنر ان لینڈ ریونیو عباس احمد میر نے واضح کیاہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی 30ستمبر کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ،چیمبر ممبران کی سہولت کے لیے آر سی سی آئی میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیاجائے گا ،ٹیکس دہندگان ملکی معیشت کے اہم شراکت دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو عباس احمد میر نے کہاکہ ایف بی آر کا بنیادی مقصد تاجر برادری کے ساتھ پارٹنر شپ کو مستحکم کرنا ہے اور ان کے تحفظات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے احسن انداز میں حل کرنا ہے، ایف بی آر کو اس مشکل صورتحال میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کا احساس ہے۔اس موقع پر چیمبر کے نائب صدر عثمان اشرف نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو چیمبر کے جاری اور آئندہ پروگراموں کے بارے میں ایک مختصر سمری پیش کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی او ایس سسٹم، ٹیکس نوٹسز، رجسٹریشن اور گوشوارے جمع کرنے کے حوالے سے تاجروں کوکئی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے سب سے زیادہ متاثر تاجر طبقہ ہوا ہے۔ تاجروں کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پی او ایس ٹیکس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے اور نوٹسز کے ذریعے  ہراس نہ پھیلایا جائے۔جہاں کوئی مسئلہ ہوتو پی او ایس انسٹالیشن سے پہلے وہاں کی انجمن تاجران کو اعتماد میں لیا جائے ۔گروپ لیڈرسہیل الطاف نے کہا کہ ایف بی آر نئے ٹیکس گزار تلاش کرے۔ ٹیکس پیئرز کو عزت دی جائے۔علاقائی سطح پرٹیکس اہداف نہ دیئے جائیں۔ ٹیکس کے نظام میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے میں اصلاحات لائی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ