گیس کی قیمتوں میں25فیصد اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘نصراللہ مغل

حکومت گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکے،اضافہ کی ضرورت محسوس نہ ہوگی‘ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

بدھ 22 ستمبر 2021 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سینئر صنعتکار نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے بعداب گیس کی قیمتوں میں25فیصد تک اضافہ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں25فیصد اضافہ سے عوام صنعت و تجارت بری طرح متاثر ہوگا۔صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ روپے کی کمی ڈالر میں اضافہ معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،روپے کا زوال کئی سالوں کی ترقی کو ختم کردے گاروپے میں کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کے بعددرآمدی ایل این جی بھی مہنگی ہوجائے گی اور اگلے 5۔6ماہ میں پاکستان کے گھریلو، صنعتی،تجارتی صارفین کو2200کی بجائی3000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس خریدنا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

صنعتی شعبہ میں گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی وقتاً فوقتاً اضافہ کیا جاتارہا ہے اب مزید اضافہ سے صنعتی شعبہ پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے علاوہ صنعتی شعبہ پر زیادہ بوجھ پڑے گا پیداوار مہنگی اور اشیاء مہنگی ہونے سے اس کا اثر برآمدات کی کمی کی صورت میں نکلے گا اس لیے حکومت گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کو مسترد کرے اور گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکے تاکہ گیس کمپنیوں کے خسارہ میں کمی آسکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا