شیل پاکستان نے سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) شیل پاکستان لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان مورخہ 21اکتوبر، 2021ء کو کیا گیا۔اعلان کے مطابق کمپنی نے مذکورہ سہ ماہی کے دوران 296ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ برس، اسی عرصے کے دوران، 1,812ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔

سنہ 2021ء کے 9 ماہ کے عرصے نے ، گزشتہ برس کے سخت حالات کے مقابلے میں نمایاں بحالی دیکھی۔ حوصلہ افزا تبدیلی کی بنیادی وجہ بہتر کاروباری کارکردگی تھی جس میں متفرق ایندھن اور لیوبریکنٹس، زرمبادلہ کا موثر استعمال اور ملازمین اور کسٹمرز کے لیے تحفظ جیسی حکمت عملی پرمبنی ترجیحات پر توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس عرصے میں ، موبلٹی کی جانب سے شیل ریچارج کامیابی سے متعارف کرایا گیا، جو کراچی میں واقع الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن ہے اور اسے کے الیکٹرک لمٹیڈ کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔

اس چارجنگ اسٹیشن کا مقصدانرجی ٹرانزیشن میں قائدانہ کردار ادا کرنا اور پاکستان میں اپنی نوعیت کے بہترین صلاحیتوں کا حامل منصوبہ پیش کرنا ہے۔لیوبریکنٹس کا کاروبار بھی ڈیزل انجن آئل کے شعبے میں پروڈکٹ کی پیشکش کے ذریعے وسعت حاصل کر رہا ہے جس سے کمپنی کومزید ترقی حاصل ہو گی۔HANDS (ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیویلپمنٹ سوسائٹی) کے تعاون سے کمپنی نے ، کراچی ،لاہور، اور ملتان میں، 15موبائل ویکسی نیشن یونٹس کے ذریعے کووڈ19-کی ویکسی نیشن کی مہم چلائی جس کا مقصد حکومت پاکستان کی کوششوں میں حصہ لینا اور کمیونٹی کی صحت کا تحفظ تھا۔

اس مہم کے ذریعے 12,500 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس میں فیول اسٹیشنز اور ٹرمینلز کے اطراف میں آباد کمیونٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔شیل، پاکستان میں صنعت میں سب سے آگے کھڑا ہے اور پورے کاروبار میں محفوظ آپریشنز یقینی بنانے کے ساتھ عملے کے ارکان، کاروباری پارٹنرز اور اندسٹری پارٹنرز کے درمیان ورکشاپس اور مذاکرات کے ذریعے تحفظ کا ماحول ذہن نشین کراتا ہے۔شیل موجودہ چیلنجز کے اثرات کم کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کرتا رہا ہے اورایسے مواقع کی دستیابی یقینی بناتا رہے گا جن سے کمپنی پاکستان میں توانائی کے مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں