اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین ایکسچینج اعداد و شمار :مالی سال جولائی تا مارچ 2007ء کے لئے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا

جمعرات 10 مئی 2007 19:20

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار10 مئی2007) اسٹیٹ بینک نے ٹیکسٹائل صنعت کی اہمیت اور مجموعی صنعتی پیداوار برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اس کی خدمات کے پیش نظر ٹیکسٹائل کی صنعت کی معاونت کا عمل مسلسل جاری رکھا ہے ۔ کوٹے کے بعد رائج ہونے والے نظام میں اسٹیٹ بینک نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش شدید بین الاقوامی مسابقت کا احساس کرتے ہوئے اس صنعت کی بھرپور مدد اور حمایت کی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین ایکسچینج اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال جولائی تا مارچ 2007ء کے لئے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا ۔ مالی سال 2007ء کے ابتدائی چند ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا ۔ مالی سال 2007ء کے ابتدائی چند ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کی رفتار کسی حد تک سلامت رہی ۔

(جاری ہے)

مگر گزشتہ 5ماہ میں اس میں تیزی آئی اوراوسط اضافہ 11.63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔

برآمدات کی ساخت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ یارن ، نٹ ویئر ، تولیوں ، سینٹھیٹک ٹیکسٹائلز اور ان سے تیار کردہ اشیا کی برآمدات میں تیزی آئی ہے مگر کاٹن کلاتھ ، بیڈویئر اور تیار ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ کی رفتار سست ہے ۔ مالی سال 2007ء کے آغاز پر ٹیکسٹائل کے مختلف اداروں کی تجاویز کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانسنگ اور برآمدات کے لئے طویلا لمعیاد فنانسنگ ک لئے زر تلافی کی بلند سطح پر شرح منافع کی فراہمی پر اتفاق کیا ۔

فی الوقت ایکسپورٹ فنانسنگ کے تحت برآمد کنندگان کو فنانسنگ کی سہولتیں ششماہی بنیاد پر 7.5 فیصد شرح پر فراہم کی جارہی ہیں ۔ جو ششماہی کراچی انٹر بینک ریٹ کی پیش کردہ شرح سے تقریباً 3فیصد کم ہے اور مشینری کی درآمدی سہولیات تین سال تک کی مدت کے لئے اسٹیٹ بینک کی اسکم برائے طویل المعیاد ، برآمدی پروجیکٹ کے تحت برآمد کنندگان کو کراچی انٹربین کی پیش کردہ شرح سے 5فیصد تک کم ہیں ۔

اسی طرح طویل المعیاد فناسنگ برائے برآمدی پروجیکٹس کے تحت فنانسنگ کی سہولیات برآمد کنندگان کو ساڑھے سات سال تک کے عرصہ کے لئے 7فیصد شرح پر فراہم کی جاتی ہیں ۔ بینکوں کو ایکسپورٹ فنانسنگ اورطویل المعیاد فنانسنگ ، برآمدی نوعیت کے پروجیکٹس کے تحت جولائی 06ء تا21اپریل 07ء ری فنانسنگ کی سہولت سی مجموعی طور پر تقریباً 328 بلین روپے تقسیم کرنے کی اجازت دی گئی جس میں ایکسپورٹ فنانسنگ کی مد میں دی جانے والی رقم 284بلین روپے تھے ۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ان ٹراغیب کی فراہمی کے علاوہ اس بات کی اہمیت پر ہمیشہ زور دیا ہے کہ ملک کے مالیاتی شعبہ کی طرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مسابقانہ شرح پر فنانسنگ کی سہولتیں فراہم کی ہیں اور ملک میں منافع (انٹرسٹ) کی اصل شرح اس کے علاقائی اور مسابقتی شراکت داروں کی شرحوں سے کم رہی ہے ۔ یہ بات بھی اپنی جگہ بڑی اہم ہے کہ مالی سال 07ء میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلیٰ ترین سطح پر ری فنانسنگ کی عکاسی کرتا ہے ۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے اسٹیٹ بینک نے گزشٹہ کئی برسوں میں وسیع پیمانہ پر مدد فراہم کی ہے اور وہ امریکا اور یورپ میں مارکیٹس تک بہتر رسائلی کی بڑی باقاعدگی سے حمایت کرتا رہا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کے ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل پر نظ ررکھتا ہے اور میکرو اکنامک اورمالیاتی مجبوریوں کے باوجود ٹیکسٹائل کے شعبہ کو خاصے بڑے اور قابل ذکر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ۔ یہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے اپنی اہمیت اور کارکردگی ثابت کردی ہے ۔ تاہم ٹیکسٹائل کی صنعت کے مزید فروغ کے بڑی امکانات ہیں ۔ جو اس کی پیداواری اور مسابقتی صلاحیت میں بہتری سے منسلک ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے