پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے دن بھی مندی کے بادل چھائے رہے

کے ایس ای100انڈیکس 43200پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی4ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے دن بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کے ایس ای100انڈیکس 43200پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی4ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال میں ابتری کی خبروں پر سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں جبکہ منی بجٹ کی متوقع آمد سے بھی نئی سرمایہ کاری دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں1.32پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43234.15پوائنٹس سے کم ہو کر43232.83پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29628.67پوائنٹس سے کم ہو کر29611.01پوائنٹس پر بند ہوا تاہم 20.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16697.96پوائنٹس سے بڑھ کر16718.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب 42کروڑ26لاکھ 75ہزار345روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب18ارب63کروڑ11لاکھ11ہزار664روپے سے گھٹ کر74کھرب14ارب20کروڑ84لاکھ36ہزار320روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ77لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ67لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر330کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،205میں کمی اور10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ43لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کرڑ5لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ69لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ67لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ3لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں66.63روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1050.00روپے ہو گئی اسی طرح 62.75روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر908.00روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں900.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر19500.00روپے ہو گئی اسی طرح266.00روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت کم ہو کر9509.00روپے پرآ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ