پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھائو کے بعد مندی ،سرمایہ کاروں کی29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعرات 13 جنوری 2022 23:08

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھائو کے بعد مندی ،سرمایہ کاروں کی29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کوچھونے کے بعد 45700پوائنٹس کی پست سطح پرآگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میںسرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور کاروبارکا اختتام منفی زون میں ہوا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں153.05پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45916.25پوائنٹس سے کم ہو کر45763.20پوائنٹس ہوگیا اسی طرح69.08پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18070.40پوائنٹس سے کم ہو کر18001.32پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31388.59پوائنٹس سے گھٹ کر31270.84پوائنٹس پر بندہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں29ارب94کروڑ2لاکھ64ہزار850روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب62ارب3کروڑ52لاکھ53ہزار368روپے سے گھٹ کر78کھرب32ارب9کروڑ49لاکھ88ہزار517روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو6ارب روپے مالیت کی32کروڑ76لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 51کروڑ43لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طورپر353کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سی135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،196میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبارکے لحاظ سے سینر جیکو پاک7کروڑ40لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ78لاکھ ،حیسکو ل پیٹرول2کروڑ33لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ51لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ98لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبا ر سے یونی لیور فوڈز کے بھا میں175.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر20324.00روپے ہو گئی اسی طرح64.51روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر924.71روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں110.06روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5400.00روپے ہو گئی اسی طرح47.12روپے کی کمی سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہوکر1106.33روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..