حکومت فوری طور پر افغانستان کے ساتھ معمول کے تجارتی معاملا ت اور تجارتی حجم کی بحالی میں اپنا کردار ادا کری: میاں ناصر حیات مگوں

امریکی ڈالر میں تجارت کی لازمی شرط دو طرفہ تجارت میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے اور اس نے با ہمی تجا رت کو روک دیا ہے اور پاکستانی ایکسپورٹرز کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہی:صدر ایف پی سی سی آئی

جمعرات 13 جنوری 2022 23:27

کراچی(آن لائن) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر افغانستان کے ساتھ معمول کے تجارتی معاملا ت اور تجارتی حجم کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے اور ضروری سہولیات فراہم کری؛ جو کہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران عام طور پر 1.5-2.0 بلین ڈالر سالانہ رہا ہے۔ وہ برآمدات پر مبنی قیمتی آمدنی کے نقصان اور اس کو دیگر علاقائی اور بین الاقوامی مسابقتی ممالک کو کھو دینے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ مسئلے کے حل سے پاکستان کے ذریعے افغان تجارت کو بھی سہولت فراہم کی جانی چاہیے تاکہ قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ امریکی ڈالر میں تجارت کی لازمی شرط دو طرفہ تجارت میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے اور اس نے با ہمی تجا رت کو روک دیا ہے اور پاکستانی ایکسپورٹرز کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت موخر ادائیگی کی شرائط پر تجارت کی اجازت دی؛ جیسا کہ دو طر فہ تجارتی کمپنیاں مناسب سمجھیں۔بلوچستان سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان نے اس مسئلے کے دو حل تجویز کیے ہیں یعنی یا تو حکومت افغانستان کے ساتھ پاکستانی روپے میں تجارت کی اجازت دے یا بارٹر ٹریڈ کی بنیاد پر تجا رت کی اجازت دے۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے وسیع ملحقہ سرحدی علاقوں میں افغانستان کے ساتھ سرحدی بازاروں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ناصر خان نے مزید کہا کہ آسان ٹیرف اور لیویز اور ساتھ ہی ساتھ بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں بہتری سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔ سندھ سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عدیل صدیقی نے کہاکہ صورتحال کی بہتری کے لیے افغانستان کے ساتھ مشترکہ دوطرفہ تجا رتی میکانزم پر کام کیا جانا چاہیے اور افغانستان کو برآمدات پر انحصار کرنے والی برآمدات پر مبنی صنعتوں کے ذریعے روزگار اور پیداواری سرگرمیوں کو مستحکم رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ افغانستان کے ساتھ اسپیشل ٹر یڈ ایگریمنٹ (STA) کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔میاں ناصر حیات مگوںنے مزید کہا کہ ہم نے وزیر خزانہ و محصولات، وزیر تجارت و پیداوار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو گزشتہ کئی مہینوں سے افغانستان کو برآمدات کے حوالے سے تیزی سے خراب ہوتی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ لیکن ملک کی تاجر برادری کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

ایف پی سی سی آئی کا موقف ہے کہ دو نو ں ممالک کی کاروباری اور تجارتی برادریوں کو بھی آن بورڈ لیا جانا چاہیے کیونکہ وہ حقیقی اسٹیک ہولڈرز ہیں اورایف پی سی سی آئی مشاورتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔میاں ناصر حیات مگو ں نے کہا کہ اگر ترجیحی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے مسائل حل نہ کیے گئے تو تاجر برادری کے پاس قانونی چارہ جوئی کے لیے مجاز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..