درآمدی مصنوعات کی بندرگاہوں پر کلیئرنس کے مراحل میں چوریوں کے واقعات نے درآمد کنندگان کو اضطراب سے دوچار کردیا

جمعہ 12 ستمبر 2014 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) ملک میں درآمد ہونے والی مصنوعات کی بندرگاہوں پر کلیئرنس کے مراحل میں بڑھتی ہوئی چوریوں کے واقعات نے درآمد کنندگان کو اضطراب سے دوچار کردیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر مفسر عطا ملک نے بتایا کہ کراچی کی دونوں بندرگاہوں پر درآمدی مال کی کلیئرنس اور ایگزامینیشن کے دوران مال کی چوریاں تشویشناک حد تک بڑھتی جا رہی ہیں، بندرگاہوں پر درآمدی مال کی چوری کے باعث تاجر برادری کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی اور دونوں بندرگاہوں کی اتھارٹیز کے چیئرمین سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) سمیت دیگر تجارتی ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) نے کراچی چیمبر کو بندرگاہوں پر درآمدی مال کی چوری سے متعلق مسلسل شکایات کی ہیں اور مسئلے کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے کراچی چیمبر سے تعاون اور مدد بھی طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسئلے کے حل کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی کنسائنمنٹس کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے ساتھ درآمدی مال کی کلیئرنس اور ایگزامینیشن کے دوران بندرگاہ کے احاطے میں تاجر برادری کے ایک نمائندے کو موجود رہنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بے ایمان اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور چوری کے واقعات کوروکنے کیلیے موثر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی