سرحد چیمبر آف کامرس کی پشاور کے کاروباری مراکز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت

بدھ 19 جنوری 2022 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر جاوید اختر نے پشاور شہر کے مختلف بازاروںمسلم مینا بازار ،ْ شاہین بازار ،ْ گھنٹہ گھر ،ْ شاہین بازار ،ْ جھنڈا بازار ،ْ ریتی بازار ،ْ کوچی بازار ،ْسبزی منڈی ،ْ کریم پورہ ،ْ یکہ توت ،ْ گلشن بازار سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ دیگربازاروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کی ہے اور پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری مراکزمیں تاجروں اور دکانداروں کو اپنے کاروبار چلانے کے لئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پشاور کے تاجر اور دکاندار احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو پر عائد ہوگی ۔

ان تحفظات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور کے مختلف بازاروں کے صدور ،ْ جنرل سیکرٹریز اور عہدیداروں کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے نائب صدر جاوید اختر نے شہر بھر کے بازاروں سمیت تجارتی مراکز کو بجلی کی عدم فراہمی کو سراسر زیادتی قرار دیا اور کہا کہ پیسکوکی جانب سے پرمٹ اور لوڈ مینجمنٹ / ضروری مرمت کے نام پر گھنٹوں گھنٹوں بجلی بندکردی جاتی ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیںجس سے تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقات کار میں آئے روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے کاریگر ،ْ مزدور طبقہ جس میں ٹیلرز ،ْ ایمبرائیڈری ورکرز ،ْ سلمہ ستارہ کے کاریگر فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاجر اور دکاندار طبقہ اپنا کاروباربندکرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سرحد چیمبر کے نائب صدر جاوید اختر نے کہا کہ کاروباری مراکز سے سو فیصد ریکوری کے باوجود پیسکو کی جانب سے بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے اور سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی معیشت پہلے ہی کورونا وباء لاک ڈائون ،ْ دہشت گردی ،ْ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں سمیت امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے اور اس پر بجلی جو اس صوبے کی اپنی پیداوار ہے کی عدم فراہمی ظلم و زیادتی اور کاروبار دشمنی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پیسکو کی جانب سے ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور شہر بھر کے بازاروں اورتجارتی مراکز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واپڈا ،ْ پیسکو سے بھی مطالبہ کیا کہ جن بازاروں میں بجلی کی کھپت زیادہ ہے وہاں ٹرانسفارمر کو الگ کردیا جائے تاکہ آئے روز اوور لوڈنگ کی وجہ سے بجلی کی ٹرپنگ اور ٹرانسفارمرز کی خرابی کا مسئلہ حل ہوسکے ،ْ واپڈا کے ٹیکینل سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے تاکہ بروقت عوام کو سروسز مہیا ہوسکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر واپڈا حکام نے تاجر برادری کے مسائل فوری حل نہ کئے تو پشاور کے تاجر اور دکاندارغیر اعلانیہ اورناروا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو پر عائد ہوگی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین