پاک بھارت تعاون تجارتی انقلاب برپاکرسکتاہے ،بھارتی سیکرٹری صنعت وتجارت...پاکستان 2بینکوں کی شاخیں کھولنے کیلئے اجازت کا منتظر، امید ہے جلد دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل قائم ہوجائیگا،چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی

اتوار 14 ستمبر 2014 14:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) بھارت کے جائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و تجارت اروند مہتا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھاکر تجارتی انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔یہ بات انھوں نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسپیشل سیشن انڈیا پاکستان اور مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پردونوں ممالک کی فیڈریشن آف چیمبرز کے سربراہان، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوایس ایم منیر، پاکستانی ہائی کمیشن کے ٹریڈ منسٹر اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں، اروند مہتا نے کہا کہ عالیشان پاکستان لائف اسٹائل نمائش اہم پیشرفت ہے، بات چیت کے ذریعے ہم بہت سے مسائل کے حل کی طرف جاسکتے ہیں۔

ہمیں ایسا روڈ میپ تیارکرنا ہوگا جو اس حوالے سے ہماری مدد کرسکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں کاروبار کے ذریعے مدد دے رہے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کا خام مال استعمال کرکے زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ہمیں صرف تجارت نہیں بلکہ سیاحت کو بھی بڑھانا ہوگا۔ پاکستان میں بجلی کے بحران کے حوالے سے بھی مدد ممکن ہے۔

ہوائی سفرمہنگا ہے،اپنی ٹرانسپورٹ پرسرحد پار کرنے کی اجازت ہو اور ریلوے کا نظام ہو تو کاروباری لاگت میں بے پناہ کمی کی جاسکتی ہے۔بھارت نے پاکستان کو پسندیدہ ملک قراردیا ہے اورتجارتی مشکلات میں بھی کمی کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان 2بینکوں کی شاخیں کھولنے کے لیے اجازت کا منتظر ہے اور امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل قائم ہوجائے گا۔دونوں ممالک کی بیشتر چیزیں مشترک ہیں بس مشکلات دور کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد پاکستان اور بھارت کاروباری دنیا میں انقلاب لاسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..