سری لنکا کے ٹریڈ منسٹر کی پاکستان سری لنکا تجا رت کو 2024 تک سالانہ ایک بلین ڈالرتک لے جانے کی تجو یز

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:00

سری لنکا کے ٹریڈ منسٹر کی پاکستان سری لنکا تجا رت کو 2024 تک سالانہ ایک بلین ڈالرتک لے جانے کی تجو یز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے سری لنکن شہری کے ساتھ سیالکوٹ کے انتہائی افسوس ناک اور اندوہناک واقعے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ دونوں تاریخی طور پر اہم اسٹریٹجک پارٹنر ممالک کے درمیان برادرانہ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے سری لنکا کے عزم کوانتہا ئی احترام کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

وہ سری لنکا کے اعلیٰ سطح کے تجارتی اور سرمایہ کاری وفد کے دورے کے موقع پر بات کر رہے تھی؛ جس میں اعلیٰ ریاستی عہدیداران اور کاروباری رہنما شامل تھے۔حنیف لاکھانی نے مزید کہا کہ سری لنکا وہ واحد ملک ہے جس کے ساتھ پائیدار بنیادوں پر ہمارا تجارتی سرپلس رہتا ہے اور اس لیے سری لنکا ہمیشہ پاکستانی کاروباری، تجارتی اور صنعتی برادری کے لیے ایک اہم ما رکیٹ رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ سری لنکا کو پیپل ٹو پیپل (P2P) اور بزنس ٹو بزنس (B2B) روابط اور تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پاکستانیوں کے لیے اپنے شاندار سیاحتی مقامات اور بہتر ین سیاحتی انفرا اسٹر کچر کو جارحانہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔ سری لنکا کے وزیر تجارت Dr. Bandula Gunawardaneنے کہا کہ تقریباً 450 ملین ڈالر کا دو طرفہ تجارتی حجم اس کے حقیقی امکانات کے مقابلے میں بالکل ناکافی ہے اور انہوں نے اپنے اس عزم اور مکمل تعاون کا اظہار بھی کیا کہ سال 2024 تک اسے ایک بلین ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے ۔

سر ی لنکا سے پاکستان ایکسپورٹس کے لیے انہو ں نے خاص طور پر مختلف قسم کی چائے، قدرتی ربڑ، ناریل اور ناریل کی مصنوعات، مچھلی اور اس کی پروسیس شدہ مصنوعات ، کاغذ سازی کا خام مال، قیمتی پتھر وغیرہ کا ذکر کیا ۔Dr. Bandula Gunawardaneنے ذکر کیا کہ 2005 میں طے پانے والے پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے (PSFTA) نے اپنی حقیقی صلاحیت حاصل نہیں کی ہے اور اسے مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

وہ پُرامید تھے کہ PSFTA کو وسیع پیمانے پر توسیع دی جا سکتی ہے اور اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہی؛ تاکہ تجارتی حجم میں اضافے کو مؤثر طریقے سے تیز تر تر قی کی راہ پرڈالا جا سکے اور یہ ایک ملٹی بلین ڈالر کے حجم میں تبدیل ہونے کا پو ٹینشل رکھتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب شدہ سنیئر نائب صدر سلیمان چاولہ نے کہا کہ پاکستان تقریباً 700 ملین ڈالر سالانہ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا چائے درآمد کرنے والا ملک ہے اور بدقسمتی سے اس بڑے حجم میں سری لنکا کا حصہ محض 2فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی سری لنکا کو پاکستان کو چائے کی برآمدات بڑھانے کے لیے کوشاں رہے گا اور سہولیات فراہم کرنے کی کو ششیں کرے گا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ PSFTA پر نظرثانی اور توسیع کرتے وقت اس مسئلے پر بات کی جا سکتی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب شدہ نائب صدرانجینئر ایم اے جبار نے بتایا کہ بھارت اور سری لنکا کی باہمی تجارت کا حجم 4 ارب ڈالرہی؛ جبکہ پاکستان اور سری لنکا کا تجا رتی حجم نصف ارب ڈالر سے بھی کم ہے۔

دونوں ممالک کو اس ماریجنل سطح کی تجارتی سرگرمیوں اور اس کی بنیادی وجوہات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق سنیئر نا ئب صدر اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے گروپ چیئرمین عبدالرحیم جانونے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے سری لنکا کی تاجر برادری اور حکومت کو ان کے ساتھ معاملات میں اپنے پچاس سالہ تجربے کے دوران بہت مہمان نواز اور خوش آئند پایا۔

انہوں نے سیشن کو پاکستانی تاجر برادری اور سری لنکا کے درمیان تاریخی تجارتی تعلقات کے حوالے سے آگا ہ بھی کیا اور کہا کہ یہ ایک صدی سے بھی زیادہ عر صے پر محیط ہی؛ یعنی کہ غیر تقسیم شدہ ہندوستان کے دور سے چلے آرہے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کی پاکستان سری لنکا بزنس کونسل کے چیئرمین ذیشان شاہد نے تجویز پیش کی کہ سری لنکا کو پاکستان میں جدید موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل کے پرزہ جات بنانے والے پلانٹس سے موٹرسائیکلیں درآمد کرنے پر غور کرنا چاہیی؛ جو کہ بہت بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی موٹرسائیکل بنا نے والو ںنے گزشتہ سالوں میں مصنوعات کے معیار میں زبردست اضافہ کیا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی طرح سری لنکا میں بھی موٹرسائیکل کو عام آدمی کی سواری تصور کیا جا تا ہی؛ اسی لیے یہ دونوں ممالک کے لیے نہا یت سود مند ثابت ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی