حکومت مقامی و غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ‘ لاہور چیمبر

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی و غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جس سے معیشت کو تقویت ملے گی، نئے منصوبے شروع ہونگے اور روزگار کے نئے مواقع نکلیں گے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر معاشی سرگرمیوں اور مقامی و غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران، کمزور ادارے اور سیاسی عدم استحکام غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ نہ پانے کی بڑی وجوہات ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے نجی شعبے کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرے۔

(جاری ہے)

براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین ممالک میں پاکستان کا شمار 62ویں نمبر پر ہوتا ہے جو اس کی صلاحیتوں اور وسائل کی عکاسی نہیں کرتا۔

اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے متعلق منفی خیالات معیشت کو بْری طرح متاثر کررہے ہیں ، بین الاقوامی برادری کے منفی تاثرات کو زائل کرنے کے لیے حکومت ملک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے حکمت عملی وضع کرے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ماضی قریب میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی نے معاشی نشوونما کو بْری طرح متاثر کیا جس کے اثرات ابھی تک موجود ہیں، اگرچہ حکومت درست سمت میں گامزن ہے مگر ضروری ہے کہ ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے جنت بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ اراکین پارلیمنٹ، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کام کرے۔ اس کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی سونپا جائے کہ یہ موجودہ پالیسی فریم ورک کو بہتر کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی و گیس کی قلت سمیت وہ تمام مسائل جلد از جلد حل کرے جنہوں نے معاشی سرگرمیوں کو منجمد کررکھا ہے۔

اداروں کو بلاجواز مداخلت سے پاک رکھ کر بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہت اچھا پیغام دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، کوئلے، توانائی، زراعت، لائیوسٹاک، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں اچھی طرح آگاہ کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی