تاجروں کے تعاون کے بغیر معاشی استحکام کا حصول ممکن نہیں ،حکومت ان کی جانب خاص توجہ دے‘ میاں نعمان کبیر

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر تاجروں کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا تاکہ وہ ذہنی سکون کے ساتھ نہ صرف اپنے کاروبار کرسکیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اپنا بہترین کردار اداکریں۔ وہ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما)کے 21ویں سالانہ اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے۔

لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں شفقت علی، انجینئر سہیل لاشاری، آپما کے رہنماخامس سعید بٹ، خواجہ ندیم سعید وائیں، ایم این اے وحید عالم خان، آپما کے نومنتخب چیئرمین ملک محمد حنیف ، سینئر وائس چیئرمین اختر جمیل رحمانی ، وائس چیئرمین شبیر بھٹی ، ناردرن زون کے صدر زاہد مقصود بٹ ، شیخ عاصم دلاور سینئر نائب صدر، ملک محمد رفیق نائب صدر، شرافت حسین سیکریٹری جنرل، فیاض احمد قادری جائنٹ سیکریٹری اور صغیر حیات بٹ فنانس سیکریٹری سمیت تین سو سے زائد ممبران اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تاجروں کے تعاون کے بغیر معاشی استحکام کا حصول ممکن نہیں لہذا حکومت ان کی جانب خاص توجہ دے۔ آپما کے نومنتخب عہدیداران نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کاغذ اور پیپر بورڈ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرے اور اسے سیمی فنشڈ خام مال برائے پرنٹنگ، کنورٹنگ اور پیکیجنگ کی کیٹگری میں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں کمی سے پرنٹر زیادہ معیاری کاغذ اور پیپر بورڈ استعمال کریں گے جس سے دنیا بھر میں پاکستانی پرنٹنگ انڈسٹری کا نام روشن ہوگا اور ویلیو ایڈیشن کے لیے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کاغذ اور پیپر بورڈ کی درآمد پر ڈیوٹی کم کرنے کے علاوہ حکومت کی جانب سے مفت دی جانے والی ٹیکسٹ بکس کی اشاعت کے لیے استعمال ہونے والے پرنٹنگ پیپر کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت بھی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کی ڈیوٹی فری امپورٹ سے نہ صرف مقامی مارکیٹ پر سے بوجھ کم ہوگا بلکہ طالبعلموں کو پائیدار اور دیرپا کتب میسر آئیں گی۔

انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اِس توقع کا اظہار کیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام فورمز پر آواز بلند کرے گا۔ آپما کے رہنما خامس سعید بٹ نے اپنے خطاب کے دوران لاہور چیمبراور ممبران آپما کے عملی تعاون کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ صدور حافظ محمد عرفان، علی آصف بخاری، سمیع اللہ بٹ، محمد اجمل اور میاں امجد حسین نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ آخر میں آپما کے سابق سیکریٹری جنرل شیخ عامر صغیر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی