اگر موجودہ سیاسی بحران اور دھرنے پیش نہ آتے تو ملکی معیشت آج زیادہ بہتر صورتحال میں موجود ہوتی، اسحاق ڈار

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:27

اگر موجودہ سیاسی بحران اور دھرنے پیش نہ آتے تو ملکی معیشت آج زیادہ بہتر صورتحال میں موجود ہوتی، اسحاق ڈار

واشنگٹن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر موجودہ سیاسی بحران اور دھرنے پیش نہ آتے تو ملکی معیشت آج زیادہ بہتر صورتحال میں موجود ہوتی، تمام تر رکاوٹوں حکومت کا اقتصادی بحالی کا ایجنڈا جاری ہے اور ابتدائی دھچکا کے باوجود سٹاک ایکسچینج اب مضبوط انداز میں بحا لی کی راہ پر گامزن ہے اورحال ہی میں اس سے 30,000 انڈیکس / پوائنٹس کی بہتری دکھائی ہے، پاکستان کا سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری کے آثار نمودار ہو رہے ہیں۔

جبکہ اوپی آئی سی کی صدر الزبتھ لٹل فیلڈ نے کہا ہے کہ اوپی آئی سی نے پاکستان میں جاری اپنے آپریشنوں میں پانچ گنا اضافہ کر دیا ہے اور تعلیم ، انفرا سٹرکچر اور صحت کے حوالے سے فنڈز کے لئے اس کے کافی منصوبے جلد متعارف کروائے جا رہے ہیں ،ئیر ونڈ پاور پلانٹ کے منصوبے کے لئے جلد ہی پہلی مالیاتی قسط کا اجراء کیا جا ئے گا،پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے پاکستانی حکومت پاکستان-امریکہ ڈائسوپورا کو بھی استعمال کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روزوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کی اوور سیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن (اوپی آئی سی) کی صدر الزبتھ لٹل فیلڈ سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے اوپی آئی سی کی سربراہ کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

انہوں نے الزبتھ لٹل فیلڈ کو حکومت کے سیاسی دھرنوں سے نمٹنے میں ضبط کے مظاہرے سے بھی آگاہ کیا جہاں عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ اگر یہ سیاسی بحران پیش نہ آتا تو ملکی معیثت آج زیادہ بہتر صورتحال میں موجود ہوتی، تاہم تمام تر رکاوٹوں حکومت کا اقتصادی بحالی کا ایجنڈا جاری ہے اور ابتدائی دھچکہ کے باوجود سٹاک ایکسچینج اب مضبوط انداز میں بحا لی کی راہ پر گامزن ہے اورحال ہی میں اس سے 30,000 انڈیکس / پوائنٹس کی بہتری دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری کے آثار نمودار ہو رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے پاکستانی حکومت کے سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری لانے اور سرمایہ کاری اور کارواباری کے لئے ماحول کوپر کشش وساز گار بنانے کی حکومتی کوشیشوں اور عزم کی تجدید کی۔ملاقات کے دوران امریکی اوور سیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کی صدر الزبتھ لٹل فیلڈ نے پاکستان میں حالیہ سیلابوں کے باعث ہونے والی تباہ کاری پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ اوپی آئی سی نے پاکستان میں جاری اپنے آپریشنوں میں پانچ گنا اضافہ کر دیا ہے اور تعلیم ، انفرا سٹرکچر اور صحت کے حوالے سے فنڈز کے لئے اس کے کافی منصوبے جلد متعارف کروائے جا رہے ہیں(پائپ لائن میں ہیں)۔ الزبتھ لٹل فیلڈ کا کہنا تھا کہ سفائیر ونڈ پاور پلانٹ کے منصوبے کے لئے جلد ہی پہلی مالیاتی قسط کا اجراء کیا جا ئے گا۔

جس پر وفاقی وزیر نے اوپی آئی سی کے پاکستان میں جاری منصوبوں کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے اوپی آئی سی کے پاکستان میں پائپ لائن میں موجودتعلیم، صحت، ایل این جی اور ہوائی توانائی کے منصوبوں کو بھی سراہا۔ امریکی اوور سیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کی صدر نے حکومت پاکستان کو ان منصوبوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی جن میں اوپی آئی سی پاکستان کی معاونت کر سکتی ہے ۔

انہوں نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے پاکستان-امریکہ ڈائسوپورا کو بھی استعمال کرنے کے تجویز پیش کی ۔اس حوالے سے بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے وہاں موجود امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اس ضمن میں پاکستانی نژاد امریکی برادری سے رابطہ میں ہے اور جلد ہی ان کا ایک اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس دوران ان کو اپنے وسائل استعمال کر کہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے اس دوران الزبتھ لٹل فیلڈ کو حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبہ میں استعداد کاراور انتظام (نظم و ضبط ) کو بہتر بنانے کے لئے کی جانے والے کوشیشوں کے حوالے سے بھی بتایا جس دوران انہوں نے لاہور میں شروع کئے جانے والے ایک خصوصی منصوبہ کا بھی ذکر کیا جس کا بنیادی مقصد توانائی کے ہونے والے ضیاع پر قابو پانا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبہ میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی صرف گھریلو صارفین کے لئے ہے کیونکہ حکومت عام آدمی پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔

گردشی قرضوں ( سرکلر ڈیٹ ) پر وفاقی وزیر نے مطلع کیا کہ حکومت نے وصولیوں کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے امریکی اوور سیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کی صدر کوپاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کے حوالے سے بتایا کہ اٹک میں دو اور سندھ میں ایک گیس فیلڈ دریافت ہوئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی