آزاد جموں و کشمیر کونسل کا15 ارب، 95کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش،

پچھلے سال کے مقابلے میں2014-15 کے بجٹ کا حجم 77فیصد زائدہے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء ) آزادکشمیر کے بجٹ سیشن میں آزاد جموں وکشمیر کونسل کا مالی سال2014-15 کے لیے 15ارب، 95کروڑ، 4 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ بجٹ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و منسٹر انچارج آزاد جموں و کشمیر کونسل چوہدری محمد برجیس طاہر نے پیش کیا۔ آزاد جموں وکشمیر کونسل کا موجودہ بجٹ پچھلے سال کے بجٹ کے مقابلے میں 77فیصد زیادہ ہے، جب کہ آئندہ مالی سال میں محصولات پچھلے سال کی نسبت 30فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے 2310ملین روپے (2ارب، 31کروڑ روپے) کا ترقیاتی بجٹ بھی شامل ہے، جب کہ کونسل کے ممبران کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 315ملین روپے بھی رکھے گئے ہیں۔ ممبران کے ڈویلپمنٹ پیکج کے لیے 600ملین روپے، 100ملین روپے فی ممبر کے حساب سے اس کے علاوہ ہیں۔

(جاری ہے)

مجوزہ بجٹ میں آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے 687ملین روپے کی لاگت سے 26کلومیٹر طویل مظفرآباد تا پیر چناسی روڈ بھی شامل کی گئی ہے۔

متذکرہ سڑک کی تعمیر کی ہدایت پچھلے سال میاں محمد نواز شریف نے مظفرآباد کے دورے کے موقع پر دی تھیں۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ بناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ علاقائی ترقی کی بجائے عوامی ترقی کو ترجیح دی جائے۔ موجودہ بجٹ میں قومی اہمیت کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے جب کہ پہلے سے جاری منصوبوں کو حالیہ مالی سال میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کونسل کی محصولات زر اس سال 12ارب روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ مجوزہ بجٹ کو 3,857ملین روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ آزادجموں وکشمیر کونسل یہ خسارہ 710ملین روپے کی بچت اور 3,117ملین روپے کی وفاقی حکومت کی گرانٹ سے پورا کرے گی۔ متذکرہ بجٹ کی خاص بات یہ ہے کہ شفافیت، مالیاتی دانشمندی اور محدود وسائل کے منصفانہ استعمال کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران اور آزادکشمیر حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کے علاوہ آزادجموں و کشمیر کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ بجٹ کی حتمی منظوری، حالیہ اجلاس کی 20اکتوبر کو ہونے والی نشست جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان و چیئرمین آزاد کشمیر کونسل جناب میاں محمد نواز شریف کریں گے، میں کونسل کے ممبران اتفاق رائے سے دیں گے۔

مذکورہ بجٹ اجلاس میں ایک متفقہ قرارد بھی منظور کی گئی جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانے پر خراج تحسین کے علاوہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ پر مذمت بھی کی گئی۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی