آم پرپابندی کا یورپی انتباہ، وفاقی وزارت تجارت بالآخر جاگ گئی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:12

آم پرپابندی کا یورپی انتباہ، وفاقی وزارت تجارت بالآخر جاگ گئی

اسلا م آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزارت تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم اور دیگر پھل سبزیوں پر پابندی کی وارننگ 2ماہ سے زائد عرصے کی تاخیر کے بعد ایف پی سی سی آئی کے ذریعے متعلقہ ٹریڈ باڈیز تک پہنچاکر بیوروکریسی کی پھرتیوں کا ایک اور اعلیٰ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم میں فروٹ فلائی کی موجودگی کی صورت میں ایکسپورٹ پر پابندی کی وارننگ مئی کے مہینے میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذریعے پاکستانی ایکسپورٹرز تک پہنچ گئی تھی جس پر پاکستانی کے قومی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ (پی پی ڈی) نے ایکسپورٹرز کے ساتھ مل کر خصوصی حکمت عملی بھی مئی میں تیار کرلی تھی.

اس مقصد کے لیے مئی کے پہلے ہفتے میں پی ایف وی اے اور پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے آگہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز طور پر وفاقی وزارت تجارت نے یورپی کمیشن کی جانب سے 3جون 2014 کو جاری کیا جانے والا انتباہی خط 2ماہ سے زائد کی تاخیر کے بعد ایف پی سی سی آئی کی وساطت سے متعلقہ ٹریڈ باڈیز کو ارسال کیا، یورپی کمیشن کے خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت 8ملکوں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، گھانا، ڈومینک ری پبلک، کینیا، سری لنکا اور یوگنڈا کے نیشنل قرنطینہ ڈپارٹمنٹ یورپی قرنطینہ اصولوں کی پاسداری نہیں کررہے جس پر یورپی یونین کی جانب سے ان ملکوں سے پھل اور سبزیوں کی درآمدات پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

یورپی کمیشن نے مذکورہ 8ملکوں کے قرنطینہ ڈپارٹمنٹس سے یورپی قرنطینہ اصولوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجوہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے 30 ستمبر تک کمپلائنس رپورٹ طلب کی تھی، وفاقی وزارت تجارت پاکستان نے اس مدت کے ختم ہونے سے 14روز پیشتر 16ستمبر کو یورپی کمیشن کا انتباہی خط ایف پی سی سی آئی کو ارسال کیا، ایف پی سی سی آئی نے بھی کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی اہم خط کو 9روز کی تاخیر کے بعد 25 ستمبر کو متعلقہ ٹریڈ باڈیز کو جاری کیا جو متعلقہ ٹریڈ باڈیز کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں موصول ہوا.

اس دوران پاکستان نے کامیابی کے ساتھ یورپی قرنطینہ اصولوں کی پاسداری کو ممکن کردکھایا اور پورے سیزن میں پاکستان سے یورپی یونین کو آم کی ایکسپورٹ بلاتعطل جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی پہلے روز سے اپنا کردار فعال طریقے سے ادا کرتی رہی تاہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق وفاقی وزارت تجارت، نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت کی کارکردگی سے لاعلم رہی اور یورپی کمیشن کا وارننگ لیٹر آم کے سیزن کے خاتمے کے قریب جاری کیاجس میں ایکسپورٹرز کو معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے فوری اقدامات اور یورپی قرنطینہ اصولوں پر پورا اترنے کیلیے آگہی مہم کی ہدایت کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی