پاکستان بزنس کونسل کا وفاقی وزیر خزانہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر تشویش کا اظہار

پیر 20 اکتوبر 2014 22:59

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان بزنس کونسل نے وفاقی وزیر خزانہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار کو لکھے جانے والے ایک خط میں چیف ایگزیکٹو پی بی سی کامران وائی مرزا نے ایف بی آر کے موجودہ رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ٹیکس ادا کرنے والے اراکین سے ایف بی آر کی من مانیوں کا رویہ مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں ان من مانیوں سے ہوسکتا ہے کہ حکومت کے لیے آمدنی پیدا ہوجائے تاہم طویل المدت اثرات بالکل برخلاف ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے حالیہ اقدامات سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے رکن فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ جو پرائیویٹ سیکٹر میں امریکا کی بڑی سرمایہ کاری ہے اور اس کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداروں میں کیا جاتا ہے کو اس وقت ایف بی آر کے غیرمناسب/من مانی ٹیکس تشخیص کا سامنا ہے۔

اس ٹیکس اسسمنٹ کی وجہ سے کمپنی کے آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس مسائل کو غلط طریقے سے حل کیا جارہا ہے جس کے نتائج سرمایہ کاری کے لیے موزوں نہیں ہوں گے۔ وزیر خزانہ پی ایم آئی کے ٹیکس ایشوز کو ترجیحی بنیاد پر حل کروائیں کیونکہ اس کے موجودہ اور آئندہ سرمایہ کاری کرنے والے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پی بی سی کو بات چیت کا موقع دیا جائے تاکہ معاشی نمو کو تیز تر بنانے کیلئے کوششیں کی جاسکیں۔ پی بی سی کا بھی یہ نصب العین ہے کہ ملک میں کاروباری ماحول کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں آسانی اور سہولت ہو۔ پی بی سی پالیسی ایڈوکیسی فورم ہے جو پاکستان کے سب سے بڑے 45 کاروباری اداروں/کمپنیوں کی ترجمانی کرتا ہے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

اس وقت اس کے اراکین کا جی ڈی پی میں حصہ 9 فیصد ہے جبکہ ملک میں جمع ہونے والے مجموعی ٹیکس میں ان کی ادائیگیاں 13 فیصدہوتی ہیں۔ ایف بی آر کے غیر مناسب رویہ سے نہ صرف سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہوگا بلکہ دیگر بڑے ٹیکس ادا کرنے والے اداروں کے پاس ریونیو اتھارٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرہ چارہ کار نہیں رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ