کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رجحان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 30ہزار پوائنٹ کی بالائی سطح کو عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ 40ارب سے زائد روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کا آغازتومایوس کن ہوا منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ اور سرمائے کے انخلاء کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 29800اور 29700پوائنٹ کی 2بالائی حدوں سے نیچے آگیا جبکہ دوسرے کاروباری دن انڈیکس 29600کی کم ترین سطح تک گر گیا بعد ازاں بدھ سے جمعہ تک کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔

سرمایہ کاروں کے مطابق پی اے ٹی کی جانب سے اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر انویسٹرز نے مارکیٹ کا رخ کرلیا جبکہ مقامی سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں منافع بخش شعبوں میں متحرک دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کے مطابق سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت ختم ہونے اور انویسمنٹ کیلئے کوئی نیا ٹریگر آنے کی صورت میں مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح کو چھو سکتی ہے لیکن امن وامان کی خراب صورتحال اور سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کے خطرناک نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں فی الوقت غیر ملکی اور ملک کے بڑے سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری میں محتاط رویہ اختیار کررکھا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تیزی کے ساتھ نئے ریکارڈ نہیں بنا پارہی۔

گزشتہ ہفتہ مارکیٹ میں 2 دن مندی اور 3 دن تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 215.39پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 29883.10پوائنٹ سے بڑھ کر 30098.49پوائنٹ پر بند ہوا اس طرح 55.63پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19977.30پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21994.75پوائنٹ سے بڑھ کر 22178.77پوائنٹ پر جا پہنچا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب 14کروڑ 19لاکھ 6ہزار 877روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب 54ارب 70کروڑ 15لاکھ 30ہزار 375 روپے سے بڑھ کر 69کھرب 94 ارب 84کروڑ 34لاکھ 37ہزار 252 روپے ہوگیا۔ گزشتہ ہفتہ کم سے کم کاروباری لین دین 12کروڑ 69لاکھ حصص جبکہ ٹریڈنگ ویلیو 6ارب رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین 19کروڑ 17 لاکھ شیئرز اور ٹریڈنگ ویلیو 9ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 1975کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 894 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘ 988میں کمی اور 93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک‘ فوجی سیمنٹ‘ لال پیر پاور‘ پی ٹی سی ایل‘ اینگرو فرٹیلائزر‘ میپل لیف سیمنٹ‘ بینک آف پنجاب‘ دیوان موٹرز اور عسکری بینک سرفہرست رہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..