گزشتہ سات سال سے ٹیوشن فیس نہیں بڑھائی، جمعیت طلباء کی نمائندہ جماعت نہیں‘ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی

منگل 28 اکتوبر 2014 23:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے دیگر انتظامی عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں سے سب سے کم فیس لے رہی ہے اور گزشتہ سات سالوں میں ٹیوشن فیس میں ایک روپے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔ یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں بھی طلباء و طالبات پر بوجھ نہیں منتقل کیا جا رہا اور غریب طلباء کو کروڑوں روپے کی سبسڈی اور کروڑوں روپے کے سکالرشپس فراہم کئے جا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے موقع پر چئیرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز شاہد گل، انچارج آئی سی ایس ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ایڈیشنل رجسٹرار کامران عابد، قائمقام خزانہ دار راو محمد شریف، اقامتی آفیسر اول ڈاکٹر ساجد رشید احمداورایڈیشنل رجسٹرار ٹو ملک محمد ظہیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر لیاقت نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے پاس سب سے بڑا ٹرانسپورٹ کا نظام ہے اور طلباء کو سب سے سستی سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی بسیں کامونکے اور قصور تک طلباء و طالبات کو صرف 9 روپے روزانہ میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ڈیزل کی مد میں اخراجات کا بوجھ طلباء و طالبات پر نہیں ڈالا جا رہا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس 60 بسوں کا سب سے بڑا فلیٹ اور ہر سال نئی بسیں خریدیں جارہی ہیں حال ہی میں تین نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی اپنے طلباء و طالبات کو اتنی سفری سہولتیں فراہم نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں مارننگ کے تمام طلباء و طالبات کو میرٹ پر ہاسٹل کی سہولت مل رہی ہے اور دیگر تمام یونیورسٹیوں کے مقابلے میں سب سے کم فیس اور سب سے ذیادہ سبسڈی دی جا رہی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے داخلوں کے اشتہار میں واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ شام کی کلاسز کے طلباء و طالبات کو ہاسٹل کی سہولت مہیانہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے حکم پر بلوچستان کے سو سے زائد طلباء و طالبات کو ہر سال مفت تعلیم اور رہائش کی سہولیات کے علاوہ ماہانہ تین ہزار روپے جیب خرچ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے ، لیبارٹریوں کے قیام ، طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کی نشوونما اور تحقیقی سرگرمیوں کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ملنے والی کئی سہولیات ترقی یافتہ ممالک کی یونیورسٹیوں میں بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی نمائندہ جماعت نہیں کیونکہ الیکشن نہیں ہوئے اور سپریم کورٹ نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نے باہر سے غیر طلباء عناصر کو بلا کرریلی نکالی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات انہیں مسترد کرتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے قائمقام خزانہ دار راو شریف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ریگولر طلباء و طالبات سے 127 ملین روپے فیس کی مد میں وصول کرتی ہے جبکہ طلباء و طالبات کو 108.68 ملین روپے کی سکالرشپس فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سپورٹس، معذور، پوزیشن ہولڈرز اور، سیلاب زدہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے طلباء و طالبات سے ہاسٹل میں رہائش اور سہولیات کی مد میں سالانہ 15,765 روپے وصول کرتی ہے جبکہ لاہور کی دوسری سرکاری یونیورسٹیاں پنجاب یونیورسٹی سے کم ازکم دگنی فیس وصول کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز کی مد میں پنجاب یونیورسٹی سالانہ 155 ملین روپے کی سبسڈی طلباء و طالبات کو فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹی میں مختلف ڈگریوں کی فیسوں کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے مقابلے میں دیگر سرکاری یونیورسٹیاں کم از کم دگنا، تین گنا یا اس سے بھی ذیادہ فیسیں وصول کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی مد میں طلباء و طالبات سے 115 ملین روپے موصول کئے جاتے ہیں جبکہ 353 ملین روپے کے اخراجات ہیں اور طلباء و طالبات کو اس مد میں 237 ملین روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی مد میں یونیورسٹی 90 ملین روپے موصول کرتی ہے جبکہ 141 ملین روپے کے اخراجات ہیں اور یوں طلباء وطالبات کو 50 ملین روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اور طلباء پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال اخراجات میں اضافے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ملنے والی گرانٹ میں مسلسل کمی کے باوجود ٹیوشن فیس کی مد میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا گیا اور یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس تقریباََ سو روپے ماہانہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے 15 ملین روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی