حکومت دھان کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے،

کاشتکاروں کو 3000 روپے فی من سے کم قیمت قبول نہیں،کسان بورڈ پاکستان

جمعرات 6 نومبر 2014 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے دھان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دھان کے کاشت کاروں کو بے یارومددگار نہ چھوڑے جو کہ پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پریشان حال ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 2 لاکھ 60ہزار ایکڑ پر دھان کی فصل متاثر ہوئی ہے اور رہی سہی کسر حکومتی عدم توجہ اور خسارے پر دھان کی فروخت نے پوری کر دی ہے۔

رائس ملز مالکان گزشتہ سال کے سٹاک فروخت نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں۔ دھان کی فصل انتہائی خسارے کی قیمتوں پر 1400 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے جب کہ لاگت کاشت فی من کم از کم 1500 روپے ہے۔ دھان کے ایریا میں کاشت کاروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی اور معاشی لحاظ سے وطن عزیز پہلے ہی بحرانوں کی زد میں ہے اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور کاشتکاروں، رائس ملز مالکان کو اعتماد میں لے کر ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے تا کہ ملک کی 70فیصد دیہی آبادی ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھ سکے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھان کی باسمتی اقسام کی قیمت فروخت کم از کم 3000 روپے فی من مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کسانوں میں بے چینی ختم ہو سکے اور ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..