نجکاری سے حاصل شدہ آمدنی قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف،نجکاری کمیشن نے جن 167 اداروں کی نجکاری کی ان کا ٹرانزیکشن وائز ریکارڈ فراہم نہیں کیا ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اتوار 9 نومبر 2014 15:33

نجکاری سے حاصل شدہ آمدنی قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف،نجکاری کمیشن نے جن 167 اداروں کی نجکاری کی ان کا ٹرانزیکشن وائز ریکارڈ فراہم نہیں کیا ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) نجکاری کمیشن کی طرف سے سرکاری اداروں کی نجکاری سے حاصل کردہ آمدنی میں سے اربوں روپے حکومتی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جاری کردہ حالیہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن نے جن 167 اداروں کی نجکاری کی ہے، ان کا ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور جواب دیا ہے کہ نجکاری پروگرام کے تحت فروخت کئے جانے والے 167 اداروں میں سے زیادہ کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کروادی گئی ہے اور صرف کچھ اداروں کے 24 لاکھ88 ہزار روپے باقی رہتے ہیں کیونکہ ان کی سیل پروسیڈ مقدمہ بازی، تنازعات اور دیگر وجوہات کی بنا پر مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

نجکاری کمیشن کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن کے پرانے اکاوٴنٹنگ سسٹم میں نجی تحویل میں دیے جانے و الے اداروں کی ٹرانزیکشن کے لحاظ سے رپورٹس مرتب کرکے دینے کی صلاحیت نہیں ہے تاہم جولائی 2010 سے کمیشن میں نیا اکاوٴنٹنگ سافٹ ویئر انسٹال کیا گیا ہے جو ایسے نجکاری کے کیس جو ٹرانزیکشن فیز میں ہے اور آنے والے سال میں مکمل ہوں گے ان کے بارے میں اس قسم کی رپورٹ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نجکاری کمیشن کے جواب کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ نجکاری کمیشن نے جن اداروں کی نجکاری کی ہے ان سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے ایک ارب 96کروڑ 28لاکھ 58ہزار روپے ابھی تک حکومتی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے ہیں اور 30 جون 2012 تک یہ رقم ٹی ڈی آرز کی صورت میں17 مختلف بینک اکاوٴنٹس میں رکھی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ نجکاری کمیشن کی طرف سے جن 167 اداروں کی نجکاری کی گئی ہے۔

ان کا ٹرانزیکشن وائز ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے اس لیے آڈٹ ہر ٹرانزیکشن کی رقم کی تصدیق نہیں کرسکتا کہ نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 کی شق 16(1)کے تحت واجب الادا شیئر حکومتی خزانے میں جمع کرایا گیا ہے یا نہیں کروایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی اے سی کی طرف سے بھی نجکاری کمیشن کی مینجمنٹ کو ریکارڈ جمع کرانے کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا لہٰذا ڈی اے سی کے فیصلے پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی