سمال انڈسٹریز حیدرآباد میں پانی کی قلت سے انڈسٹری کا پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے، عدیل صدیقی

بدھ 17 اگست 2022 22:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی سفارش پر وزیر صنعت و تجا رت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپو ریشن لائسنس فیس میں 50فیصد کمی کردی ہے، حکومت سندھ نے لائسنس فیس 10روپے سے بڑھا کر 50روپے مربع گز کردی تھی اور اب صنعتکا روں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے،سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے 2018 تا 2022یعنی 4سالوں کے بقایا جات کی وصولی میں مدد ملے گی۔

عدیل صدیقی نے صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپو ریشن کے بقایا جات فو ری طو رپر ادا کریں ۔ صدر عدیل صدیقی نے بدھ کے روز اسمال انڈسٹریز کارپو ریشن کے 75ویں بو رڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں صنعتکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی سیکٹر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یقیناً حکومت سندھ صنعتوں کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز حیدرآباد میں پانی کی قلت سے انڈسٹری کا پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے، صنعتوں کو پانی مہیا کرنے کے لئے 4کلو میٹر واٹر سپلائی لائن ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ انڈسٹریز میں پیداواری عمل جا ری رکھا جا سکے ، سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ ایسٹیٹ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی ،واساکو سائٹ واٹر فلٹر پلانٹ حوالے کرتے ہوئے پابند کیا تھا کہ انڈسٹریز کو ترجیحی بنیادوں پر پانی مہیا کیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہو رہا بلکہ واسا نے رہائشی کالونیوں میں پانی کے کنکشن دیئے ہیں جس سے انڈسٹریز کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومت اس سلسلے میں ٹھو س اقدامات کرے ۔

انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز اور رہائشی فیڈر پر بہت زیا دہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعت چلانا مشکل ہو گیا ہے، اسمال انڈسٹریز کے لئے علیحدہ فیڈر مختص کر کے انڈسٹریل پالیسی کے تحت لو ڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے ۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ نے سند ھ اسمال انڈسٹریز کے بقیہ مسائل بھی حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز کارپو ریشن اور وزیر صنعت و تجا رت سندھ حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دو رہ کر کے صنعتکا روں سے مسائل پر بات چیت کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ