ناصر مقبول اے پی ماسپیڈا کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) آٹوپارٹس کے معروف بزنس مین ناصر مقبول آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(اے پی ماسپیڈا) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ محمدعامر خان سینئروائس چیئرمین اور محمد رئوف وائس چیئرمین بھی بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید جمال شاہ کے اعلان کے مطابق ماسپیڈا کے سالانہ انتخابات 3رکنی الیکشن کمیشن عاصم احمدمگوں، خرم ریاض اوراعجاز عثمان کی نگرانی میں ہوئے۔

نتائج کے مطابق ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کی6 خالی نشستوں پر ناصر مقبول،محمد عامر خان، محمد روف، محمد عارف گناترہ، محمد کامران سلیمان، اور یحیء شوکت بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل ماسپیڈا سید جمال شاہ نے جنرل باڈی اجلاس میں نتائج کاباضابطہ اعلان کیا۔ سالانہ اجلاس عام میں ماسپیڈا کے سابق چیئرمین فیصل خلیل، محمد عارف صدیقی، شہزادسرفراز، سیہل عثمان، وقار احمدشیخ، محمد آصف چھوٹانی،سلیمان الیاس، محمد طاہر، محمد عامر چھرا دیگر نے سبکدوش چیئرمین زاہد منظور اور سینئر وائس چیئرمین محمد عارف صدیقی انکی کابینہ کی خدمات کو سراہا اوراس بات کا اعتراف کیا کہ سبکدوش عہدیداران نے موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اور ڈیلرزکے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرانے کی کوششیں کیں۔

اجلاس میں نومنتخب چیئرمین ناصر مقبول نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لے کر اور اپنے سینئرز رہنمائوں کی مشاورت سے موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اورڈیلرزکے مسائل حل کرانے کی کوششیں کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ