وزیراعلیٰ شہباز شریف کی دوہا میں قطر کے امیر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق،

امیرقطرکا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تعاون کا اعلان، پاکستان کی ترقی اوراستحکام دل سے عزیز ہے، گیس کی ضروریات پوری کرنے ،زراعت ،توانائی اور افرادی قوت کے شعبے میں تعاون کرینگے، قطر پاکستان سے مختلف شعبوں میں ماہر اورتجربہ کار افراد کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی، نوازشریف کی قیادت میں پاک قطر تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے ، مثبت اثرات دونوں ملکوں میں جلد دکھائی دینے لگیں گے،قطر کی حکومت ،قیادت اور عوام پاکستان کو ایک خوشحال اورترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں، وزیرخارجہ قطر خالد بن محمد العطیہ، قطر بجلی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان سے قابل قدر تعاون کررہا ہے ،دوست ممالک کے تعاون سے اندھیروں پر قابو پا لیں گے، قدرت نے پاکستان کے لوگوں کوبہترین دل و دماغ اور صلاحیتوں سے نوازا ہے،قطر کو ہماری افرادی قوت سے فائدہ اٹھانا چاہیے،قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے تعاون لائق تحسین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی امیر قطر اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں بات چیت

منگل 2 دسمبر 2014 21:44

دوحہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے منگل کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاک قطر تعلقات کے فروغ اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں وسعت دینے پر اتفاق رائے ہوا ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کے دوران قطرکے امیر نے پاکستان میں قومی ترقی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اپنے ملک کی طرف سے بھر پور تعاون کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوست ہے اور ہم پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ہمیں پاکستان کی ترقی اوراستحکام دل سے عزیز ہے۔ امیر قطر نے کہا کہ قطر گیس کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ زراعت ،بجلی کی پیداواراورہنر مند افرادی قوت کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کرے گا،قطر پاکستان کی توانائی کے حوالے سے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور قطر پاکستانی بھائیوں کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے حوالے سے ہرممکن تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان سے مختلف شعبوں میں ماہر اورتجربہ کار افراد کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔امیر قطر نے کہا کہ ان کا ملک پاک قطر دوستی کے فروغ کیلئے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی حالیہ مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امیر قطر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان سے قابل قدر تعاون کررہا ہے اور ہم اپنے دوست ممالک کے تعاون سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کے لوگوں کو بہترین دل و دماغ اور خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے۔قطر کو ہماری افرادی قوت سے ترجیحی بنیادوں پر فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قطر کی جانب سے عالمی اقتصادی فورمز میں پاکستان کی حمایت پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔

قطر کے وزیرخارجہ نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ادوار میں پاک قطر تعلقات سست روی کا شکار رہے ہیں اوران تعلقات سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکے۔یہ امر خوش آئندہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاک قطر تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے جس کے مثبت اثرات دونوں ملکوں میں جلد دکھائی دینے لگیں گے۔

آنے والے دنوں میں قطر اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔توانائی،ہیومن ریسورس، افرادی قوت ،زراعت اوردیگر شعبوں میں قطر اورپاکستان میں تعاون کے امکانات بہت واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر خطے میں پاکستان کی اہمیت اورکردارسے بخوبی آگاہ ہے اور قطر کی حکومت ،قیادت اور عوام پاکستان کو ایک خوشحال اورترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قطر کے وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مختلف شعبوں میں قطراور دیگر دوست ملکوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے تعاون لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اور قطرمیں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد بھی ان ملاقاتوں میں موجودتھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..