نئی تجارتی پالیسی کی تشکیل زیر عمل ہے ، وزارت تجارت،

رواں اور گزشتہ مالی سال کے دوران فاٹا میں 800 سکیموں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے ،وقفہ سوالات

پیر 8 دسمبر 2014 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) وزارت ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ رواں اور گزشتہ مالی سال کے دوران فاٹا میں 800 سکیموں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ 2013-14ء کے دوران 473 سکیموں کے لئے 6 ارب 58 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص کئے گئے جن میں سے 5 ارب 83 کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے لئے 327 سکیموں کے لئے 6 ارب 84 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کئے گئے جن میں سے 48 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ تحریری طور پر وزارت تجارت کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ نئی تجارتی پالیسی 2015ء سے 2018ء تک کے لئے ہو گی، اس میں گزشتہ برآمدات کے فروغ کی سکیموں پر نظرثانی کی جائے گی  برآمدات کے فروغ کے لئے نئی حکمت عملی متعارف کرائی جائیگی، نئی تجارتی پالیسی میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے برآمدات کے فروغ کیلئے تجاویز طلب کی ہیں اس پالیسی میں ترغیبات کا اعلان بھی کیا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی