انجمن ترقی اردو میں نوجوان ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کو شامل کئے بغیر متحرک کردار ادا نہیں کیا جاسکتا، رؤف اختر فاروقی

پیر 8 دسمبر 2014 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ انجمن ترقی اردو میں نوجوان ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کو شامل کئے بغیر متحرک کردار ادا نہیں کیا جاسکتا، اداروں کی مضبوطی اور ترقی اسی میں ہے کہ نوجوانوں اور نئے آنے والوں کے لئے راستے کھلے رکھے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن کی سیکریٹری ڈاکٹر فاطمہ حسن کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ انجمن ترقی اردو ایک قدیم ادارہ ہے اس کو آج بہت زیادہ مضبوط اور متحرک ہونا چاہئے تھا مگر اس میں نئے آنے والوں کے راستے بند کردےئے گئے اور پرانے لوگ اپنی طبعی عمر پوری کررہے ہیں لہٰذادارے کو چلانے کیلئے ممبران اور اراکین کی ضرورت ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس مالی و سائل کی کمی ہے اس کے باوجود ہم شہر کے علمی و ادبی اداروں کی بھر پور سرپرستی کرتے ہیں تاہم اداروں کو اپنے لئے درست سمت کا تعین کرنا چاہئے تاکہ یہ مضبوط ہوں اور اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن کی سیکریٹری ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کہا کہ انجمن میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لئے ممبر شپ کھل گئی ہے اور اب باقاعدہ ایک یوتھ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس میں یونیورسٹیوں کے طالب علموں کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انجمن کی سرگرمیوں اور کتابوں کی فروخت کا سلسلہ تیز ہوا ہے، جتنی سرگرمیاں اب ہورہی ہیں اس سے قبل نہیں تھیں انہوں نے کہا کہ مزید نوجوانوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم ایسے نوجوان ہی انجمن کے ممبر ہوسکتے ہیں جو اہلیت ثابت کریں، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہر دور میں انجمن کے ساتھ تعاون کیا جس پر ہم اس کے ممنون ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ