کے اے ایس بی اکاوٴنٹ ہولڈرز ایک ماہ بعد بھی رقم کے حصول کے انتظار میں

بینک کی نا اہلی کی سزا اکاؤنٹ ہولڈرز کو کیوں دی جارہی ہے،سٹیٹ بینک جلد بینک کی تشکیل نو یا انضمام کیلئے اقدامات کرے، اکاؤنٹ ہولڈرز

پیر 15 دسمبر 2014 15:01

کے اے ایس بی اکاوٴنٹ ہولڈرز ایک ماہ بعد بھی رقم کے حصول کے انتظار میں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) سٹیٹ بینک نے مخدوش صورتحال کے باعث کے اے ایس بی بینک کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے جس کے بعد 6ماہ تک تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کھاتے داروں کے 59 ارب پھنسنے سے کھاتے دار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے کے اے ایس بی بینک میں تین لاکھ سے زائد رقم رکھنے والے اکاوٴنٹ ہولڈرز اپنی رقم کے حصول کے انتظار میں ہیں۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق کے اے ایس بی بینک میں مجموعی اکاوئنٹ ہولڈرز کے 59 ارب روپے تھے جس میں سے 3 لاکھ سے کم افراد کے اکاوٴنٹ میں صرف 2 ارب روپے تھے جبکہ 3 لاکھ سے زائد رقم کے رکھنے والے افراد کے اکاوئنٹ میں 59 ارب روپے ہیں جس سے واضح ہے کہ بینک میں اکاوٴنٹ کا 97 فیصد حصہ ان کھاتے داروں کا ہے جن کے اکاوٴنٹ میں 3 لاکھ سے زائد کی رقم ہے۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے 3 لاکھ سے زائد کی رقم رکھنے والے کھاتے دار اپنے کاروباری معاملات چلانے سے قاصر ہیں کیونکہ اپنے اکاوٴنٹ سے رقم نہ نکلوانے کی وجہ سے نہ تو وہ کسی کو رقم کی ادئیگی کر سکتے ہیں نہ ہی اپنے ملازمین کو تنخوایں ادا کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے کئی اکاوٴنٹ ہولڈز کے کاروبار خطرے میں پڑ گئے۔

اکاونٹ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک جلد سے جلد بینک کی تشکیل نو یا انضمام کیلئے اقدامات کرے تاکہ ہم بحران سے نکل سکیں۔ اکاوٴنٹ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ بینک کی نااہلی کی سزا اکاوٴنٹ ہولڈرز کو کیوں دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کی شقوں کے مطابق 6 مہینوں میں بینک کی تشکیل نو یا انضمام کیلئے اقدامات کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی