سری لنکا اور پاکستان کا تجارتی حجم دونوں ممالک کے درمیان بعض رکاوٹوں کی وجہ سے 440 ملین ڈالر کی ناکافی حد تک محدود ہے،قونصل جنرل سری لنکا

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:18

سری لنکا اور پاکستان کا تجارتی حجم دونوں ممالک کے درمیان بعض رکاوٹوں کی وجہ سے 440 ملین ڈالر کی ناکافی حد تک محدود ہے،قونصل جنرل سری لنکا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2023ء) سری لنکا کے قونصل جنرل جگتھ ایبی ورنا نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 سالوں سے اچھے سفارتی تعلقات اور 2005 سے آزاد تجارتی معاہدے کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کا تجارتی حجم دونوں ممالک کے درمیان بعض رکاوٹوں کی وجہ سے 440 ملین ڈالر کی ناکافی حد تک محدود ہے۔سری لنکا کو پاکستان کی برآمدات 360 ملین ڈالر اور سری لنکا کی برآمدات 80 ملین ڈالر ہیں لہٰذا موجودہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے ایف ٹی اے پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ غیر ملکی کرنسی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے دونوں ممالک کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے درمیان لین دین کو آسان بنانے کے لیے مؤثر طریقہ کار بھی وضع کرنا ہوگا چونکہ ہم دونوں مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنا ہوگا اور جاری معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر احمد باری، سابق صدر مجید عزیز اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔سری لنکن قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اچھے دوستانہ و برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں۔

پاکستان سری لنکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔پاکستان سری لنکا کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے اور 70 کی دہائی میں سری لنکا کی مصنوعات باالخصوص سیلون چائے کا نمبر ایک خریدار تھا جو بدقسمتی سے اب پاکستان کو برآمد نہیں ہو رہی کیونکہ یہاں کے درآمد کنندگان اب کینیا اور دیگر ممالک سے چائے درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ فیئرز میں شرکت اور تجارتی وفود کے باقاعدہ تبادلوں کے ذریعے نجی شعبوں کا تعاون بہتر تجارتی تعلقات کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔کئی ایسے شعبے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں جن میں فارماسیوٹیکل فیبرکس چمڑے وغیرہ شامل ہیں جو سری لنکا درآمد کر رہا ہے۔

ہم پاکستان کو تعمیراتی مٹیریل، سیرامکس، فال سیلنگ، کاسمیٹکس، ربڑ پر مبنی مصنوعات اور زرعی مصنوعات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے اگلی مائی کراچی نمائش میں سری لنکا سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس سال کی مائی کراچی نمائش میں 10 کمپنیوں نے شرکت کی اور اسی دوران سیلون چیمبر کے ایک وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا جسے کے سی سی آئی نے مکمل سہولت فراہم کی۔

انہوں نے کے سی سی آئی کو دعوت دی کہ وہ تجارتی وفد سری لنکا کے دورے پر بھیجے جس کے لیے کراچی میں سری لنکن قونصلیٹ مکمل سہولت فراہم کرے گا۔قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ نے سری لنکن قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں ایف ٹی اے پر دستخط کے باوجود سری لنکا کو پاکستان کی برآمدات جمود کا شکار ہیں جو کہ مالی سال 22 میں 375 ملین ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 284 ملین ڈالر رہی جو کہ تقریباً 24 فیصد سالانہ کی بنیاد پر منفی نمو کی نمائندگی کرتی ہے جس کو معقول حد تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاک سری لنکا کو تجارتی تعاون کے ذریعے اپنی مقامی مارکیٹوں کو وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے جو کہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ ایف ٹی اے سے فائدہ اٹھانے کے لیے درآمدات و برآمدات کو فروغ دینے کے لیے رکاوٹوں کو کم کرنے کے علاوہ اشیا اور خدمات کی آزادانہ نقل و حرکت کے مقصد کے لیے ایک آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی