- Home
- Business
- Business News
- کراچی، پہلی سہ ماہی ، بینک الفلاح کا منافع قبل از ٹیکس 3.309 بلیَن روپے رپورٹ
کراچی، پہلی سہ ماہی ، بینک الفلاح کا منافع قبل از ٹیکس 3.309 بلیَن روپے رپورٹ
2014 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2015 ء کے اختتام پر منافع بعد از ٹیکس 1.982 بلیَن روپے ریکارڈ کیا گیا
ہفتہ 25 اپریل 2015 22:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بینک الفلاح نے 2015 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع قبل از ٹیکس 3.309 بلیَن روپے رپورٹ کیا جو 2014 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2015 ء کے اختتام پر منافع بعد از ٹیکس 1.982 بلیَن روپے ریکارڈ کیا گیا جو مارچ 2014 ء کے اختتام پر 1.128 بلیَن روپے تھا۔ منافع قبل از پراویژنز اور ٹیکس 3.737 بلیَن روپے ہے جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 104 فیصد زیادہ ہے۔
بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا:’’ مارچ 2015 ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی میں بینک کی کارکردگی آمدنی میں قابلِ ذکر اضافے اور منافع میں مستحکم ترقی کا مظہر ہے۔ مشکلات سے بھرپور جس ماحول میں ہم کام کررہے ہیں اُس کے باوجود بینک الفلاح آمدنی کے ذرائع میں تنو ّع پیدا کرنے پر توجّہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع یقینی بنایا جاسکے۔(جاری ہے)
ریٹائرمنٹس کے اثرات کا احاطہ کرتے ہوئے نان پرفارمنگ قرضہ جات (این پی ایل) کے بالمقابل 683.656 ملیَن روپے کا net چارج فراہم کرکے این پی ایل coverage کو بہتر بنانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں بینک کے این پی ایل coverage کا تناسب، جو دسمبر 2014 ء میں 70 فیصد تھا، مارچ 2015 ء میں بہتر ہو کر 76.5 فیصد ہوگیا۔ 31 مارچ 2015 ء کو بینک کا این پی ایل تناسب 6.36 فیصد ہے اور این پی ایل، جو دسمبر 2014ء کو 19.412 بلیَن روپے تھے، کم ہو کر 18.687 بلیَن روپے ہوگئے۔ سہ ماہی کی مجموعی وصولیات 698.334 ملیَن روپے ہیں جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں 486.060 ملیَن روپے تھیں، اور اس اضافے سے وصولیات کی طرف بینک کی مسلسل توجّہ کی عکاسی ہوتی ہے۔31 مارچ 2015 ء کو بینک کے مجموعی اثاثہ جات 742.193 بلیَن روپے ہیں ۔بینک کا net سرمایہ کاری پورٹ فولیو موجودہ سہ ماہی کے اختتام پر 336.189 بلیَن روپے ہے جس میں دسمبر 2014 ء کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔بینک نے ماضی کی طرح سرمایہ کاریاں درمیانے اور طویل میعاد کے حکومتی بانڈز میں کی ہوئی ہیں جس سے مستحکم آمدنی کا ذریعہ فراہم ہوا ہے۔
Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین
ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق
کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..
لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ
سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..
یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے
حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ
PSX Live Index
Updated: 08:15:01am | 02-05-2024
Status: Closed | Volume: 560,552,783 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary